نئی دہلی: قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ میں جاری مظاہرے میں شریک ہوکر طلبہ اور طالبات اپنے فن کا مظاہرہ کرکے قومی شہریت (ترمیمی) قانون کی مخالفت کر رہے ہیں ان میں سے ایک فائن آرٹ کی سابق طالبہ دیپانجنا،بی اے سکینڈ ایرکی طالبہ اریبہ خاں اور اذکا علی خاں ہیں۔
Published: undefined
دیپانجنا جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیٹ نمبر چار کی دیوار پر شاہین باغ کی دبنگ دادیوں کی پینٹنگ بنارہی ہیں۔ یو این آئی اردو سروس کے سوال پر انہوں نے کہاکہ احتجاج کی علامت بن چکی شاہین باغ کی دبنگ دادیوں کی پیٹنگ بناکر قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ اس قانون کو مسلمانوں کا مسئلہ سمجھتے ہیں وہ غلط ہیں اور یہ قانون ہم سب کے خلاف ہے۔ اسی لئے بڑی تعداد میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سابق ہندو طلبہ و طالبات نہ صرف مظاہرے میں شریک ہورہے ہیں بلکہ نئے طریقے سے احتجاج کرکے اپنی بات حکومت تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
اسی طرح روڈ پر پیٹنگ بنانے والی اور مختلف نعروں کو لکھنے والی دو طالبہ اریبہ خاں اور اذکا علی خاں نے بتایا کہ حکومت ایسا قانون لیکر آئی ہے جس کی وجہ سے ہم لوگوں کو سڑکوں پر نکلنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہم لوگوں کو مجبور کیا ہے ہم سڑکوں پر نکلیں۔ دونوں طالبات نے کہاکہ اگر ہم لوگ اس وقت اس قانون کے خلاف سڑکوں پر آکر مخالفت نہیں کی تو ہمیں حراستی کیمپ میں رہنا ہوگا اور حراستی کیمپ میں مرنے سے بہتر ہے کہ ہم سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے مرجائیں۔ نعرے لکھے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ مظلومیت کی علامت جے این یو کی طلبہ یونین صدر آئشی گھوش اور جامعہ کی احتجاج کی علامت عائشہ کے مجسمہ پر یہ نعرے چپکائے جائیں گے۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ آزادی کی تحریک کے دوران جس طرح مجاہدین آزادی کے نام لکھے گئے ہیں اسی طرح ہم احتجاج کرنے والوں کے بھی نام لکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس ملک کے شہری ہیں اور ہم سے ہی شہریت کے ثبوت مانگے جارہے ہیں۔ یہ چیزیں ہم لوگ برداشت نہیں کرسکتے۔اس کے علاوہ مختلف طلبہ و طالبات نے اپنے فنی نمونے سے جامعہ کی دیوار اور مظاہرہ گاہ اور اس کے آس پاس کی سڑکوں کو قابل دید بنادیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined