اتر پردیش کے جالون میں پولس انسپکٹر کے ذریعہ مبینہ پٹائی کے بعد ایک 22 سالہ خاتون نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ نیا رام نگر علاقے کا ہے۔ متاثرہ نشو چودھری ہفتہ کے روز اپنے گھر پر پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئیں۔ اہل خانہ فوراً اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔
Published: 10 Aug 2020, 1:58 PM IST
نشو کی فیملی کے مطابق وہ جمعہ کی دوپہر کو بدلاؤ چوک مارکیٹ گئی ہوئی تھیں۔ کچھ دکانداروں نے متاثرہ اور اس کے دو دوستوں پر پاسپورٹ چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ موقع پر پولس کو بلایا گیا اور انھیں انسپکٹر یوگیش پاٹھک کے حوالے کر دیا گیا۔ پولس تینوں کو کوتوالی پولس اسٹیشن لے کر آئی اور پوچھ تاچھ کیے جانے کے بعد انھیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
Published: 10 Aug 2020, 1:58 PM IST
نشو کی فیملی کا کہنا ہے کہ تھانہ میں یوگیش پاٹھک نے نشو کی پٹائی کی تھی۔ ہفتہ کو اسے پولس نے دوبارہ کوتوالی میں حاضری لگانے کو کہا تھا جسے لے کر وہ پریشان تھی۔ گھر کے ایک رکن نے کہا "انسپکٹر کے ذریعہ پیٹے جانے کے بعد سے وہ بہت پریشان تھی۔" نشو کے ذریعہ خودکشی کرنے کے بعد اس کے اہل خانہ نے تھانہ جا کر انسپکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، لیکن سرکل افسر (سی او) سنتوش کمار موقع پر پہنچے اور اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی۔
Published: 10 Aug 2020, 1:58 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Aug 2020, 1:58 PM IST
تصویر: پریس ریلیز