نئی دہلی: مکیش امبانی کی کمپنی جیو پلیٹ فارمس نے ’ٹائم میگزین کی 100 سب سے بااثر کمپنیوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنالی ہے، ڈیجیٹل انقلاب لانے کے لئے اس فہرست میں جیو پلیٹ فارمس کا نام شامل کیا گیا ہے، ٹائم میگزین نے کہا ”گزشتہ کچھ برسوں میں جیو نے ہندوستان کا سب سے بڑا 4 جی نیٹ ورک تیار کیا ہے۔ جیو سب سے کم شرح پر 4 جی سروس دے رہی ہے۔ 1 جی بی ڈیٹا ریلائنس جیو 5 روپے کی کفایتی قیمت پر فروخت کر رہی ہے۔
Published: undefined
میگزین نے مزید کہا کہ ”دنیا بھر کے سرمایہ کار ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل کمپنی جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔ وہ ریلائنس جیو کے 41 کروڑصارفین تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال جیو میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ یہ جیو کے تیزی سے بڑھتی بنیاد کی قیمت اور صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔ جیو پلیٹ فارمس فیس بُک کے ساتھ وہاٹس ایپ بیسڈ ایک ای۔ کامرس پلیٹ فارم تیار کر رہا ہے۔ وہیں کفایتی 5 جی اسمارٹ فون بنانے کے لئے ریلائنس جیو گوگل کے ساتھ کام کر رہا ہے۔“
Published: undefined
میگزین کی فہرست میں ریلائنس جیو کے علاوہ ہندوستان سے تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی کمپنی بائی جوس بھی شامل ہے۔ فہرست میں صحت دیکھ بھال، تفریح، ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں کی کمپنیاں شامل ہیں۔ میگزین کے مطابق، جوازیت، اثر و رسوخ، تخلیق، قیادت، بلند حوصلہ جاتی منصوبہ اور کامیابی سمیت اہم عناصر کے تجزیہ کے بعد یہ فہرست تیار کی گئی ہے۔
Published: undefined
جیو پلیٹ فارمس لمیٹڈ کو ہندوستان میں ڈیجیٹل انقلاب کے لئے انوویٹرس کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ جیو پلیٹ فارم ہندوستان کی واحد کمپنی ہے جس نے انوویٹرس کیٹگری میں جگہ بنائی ہے۔ اس زمرہ میں نیٹ فلکس، نٹینڈو، ماڈرنا، دی لیگو گروپ، سپوٹی فائی جیسی دیگر عالمی کمپنیاں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز