نئی دہلی: زرعی قوانین کے خلاف پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک کسانوں کی تحریک جاری ہے۔ آج دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کسان چکہ جام کرنے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا، کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے مخصوص انداز میں ٹوئٹ کیا ہے۔ اگرچہ ٹوئٹ میں انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا ہے، تاہم انہوں نے اس ٹوئٹ کے ذریعے ایک پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔
Published: undefined
نوجوت سنگھ سدھو نے ٹوئٹ میں لکھا ’’غرور میں انسان کو انسان نہیں دکھتا۔ جیسے چھت پر چڑھ جاؤ تو اپنا ہی مکان نہیں دکھتا۔‘‘ لوگ اس ٹوئٹ کے معنی اپنے اپنے انداز میں نکال رہے ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کسان تحریک کی حمایت میں نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف لگاتار آواز اٹھاتے آئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی سدھو نے لکھا تھا کہ امیر کے گھر پر بیٹھا ایک کوّا بھی مور نظر آتا ہے، ایک غریب کا بچہ کیا تہمیں چور نظر آتا ہے؟ سدھو کے شعری انداز کو لوگ اپنی سمجھ کے مطابق معنی نکالتے ہیں اور سدھو کے اس ٹوئٹ کے حوالہ سے لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے دہلی کی سرحدوں پر پولیس کی ناکہ بندی پر طنز کیا ہے۔
Published: undefined
قبل ازیں، زرعی قوانین پر کسانوں کے خدشات اور اعتراضات پر غور کرنے کے لئے سپریم کورٹ نے جب اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی، اس وقت بھی سدھو نے ٹوئٹ کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا، ’’جمہوریت میں قانون عوامی نمائندگان کی جانب سے بنائے جاتے ہیں نہ کی عدالتوں یا کمیٹیوں کی جانب سے... کوئی بھی مفاہمت، بحث یا تبادلہ خیال کسانوں اور پارلیمنٹ کے درمیان ہونا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز