قومی خبریں

اترپردیش: غازی آباد کا حج ہاؤس سیل

این جی ٹی نے حج ہاؤس کو منہدم کرنے کی ایک عرضی کو خارج کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا فائل فوٹو: غازی آباد حج ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان

غازی آباد: شروع سے ہی تنازعات کا شکار رہےغازی آباد حج ہاؤس کو آخر کار انتظامیہ نے سیل کر دیا ہے۔ یہ حج ہاؤس سماجوادی پارٹی کی حکومت کے وقت تعمیر ہوا تھا، ہنڈن ندی کے کنارے تعمیر اس حج ہاؤس کی تقریب افتتاح میں اکھلیش یادو خود پہنچے تھے ان کے ہمراہ سینئر رہنما اعظم خان بھی موجود تھے۔ حج ہاؤس کے خلاف این جی ٹی میں آلودگی کے حوالہ سے معقول انتظامات نہ ہونے کی بات کہی گئی تھی۔ حالانکہ این جی ٹی نے حج ہاؤس کو منہدم کرنے کی ایک عرضی کو خارج کر دیا ہے۔

منہدم کرنے کی عرضی میں کہا گیا تھا کہ حج ہاؤس کی عمارت ہنڈن ندی کے ڈوب جانے والےعلاقے (ندی میں پانی کی تعداد زیادہ ہو جانے پر ڈوب جانے والا)میں آتی۔

Published: undefined

عرضی گزار نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ جس زمین پر حج ہاؤس ہے وہ غازی آباد کے ارتھلا گاؤں کے ریوینیو ریکارڈ میں ہنڈن ندی کے بطور درج ہے۔ این جی ٹی کی بنچ نے کہا ایسی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں جو اس علاقہ کو ڈوب جانے والا علاقہ ظاہر کرے ۔ کیونکہ جب 1970 میں پل تعمیر ہوا تھا اس وقت اس زمین کو ہنڈن ندی سے علیحدہ کردیا گیا تھا اس لئے این جی ٹی نے عرضی گزار کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔

این جی ٹی نے اتر پردیش حج کمیٹی کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ گندا پانی صاف کرنے کے لئے وہاں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا جائے جس میں 136 کلو لیٹر روزانہ پانی فلٹر کیا جا سکے۔

این جی ٹی نے کہا تھاکہ اتر پردیش پالوشن کنٹرول بورڈ ایک ہفتہ کے اندر دورہ کرے اور اگر وہاں فلٹر پلانٹ نہیں ہے تو حج ہاؤس کو سیل کر دیا جائے۔کہا جا رہا ہےکہ حج ہاؤس سے نکلنےوالا گندا پانی زیر زمین پانی اور ہنڈن ندی کے پانی کو گندا کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined