غازی آباد: قومی دارالحکومت سے متصل غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے کے کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ فی الحال ڈسٹرکٹ آفیسر کا چارج غازی آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین، کرشنا کرونیش کو سونپا گیا ہے۔
Published: undefined
شنکر پانڈے ضلع میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے روزانہ میٹنگ کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ وہ غازی آباد میں اسپتالوں کا بھی معائنہ کر رہے تھے۔ ہفتہ کے روز ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔ انہیں بخار تھا، لیکن دوائیں لینے کے باوجود ان کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ ٹسٹ کے بعد ان کی کورونا رپورٹس مثبت آئی ہے۔
Published: undefined
غازی آباد اتھارٹی کے وی سی کرشنا کرونیش اس وقت تک ان کا چارج سنبھالیں گے جب تک کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شنکر پانڈے کورونا وائرس سے ٹھیک نہیں ہوجاتے ہیں۔ وہ ضلع میں کورونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کرسکتے ہیں ۔ تاہم ضلع انتظامیہ اپنے تمام کاموں کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے کو آگاہ کرتی رہے گی۔
Published: undefined
خیال رہے ہفتے کے روز ضلع غازی آباد میں کورونا وائرس کے 585 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔ اسی دوران ضلع میں مزید 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ضلع غازی آباد میں اب تک 138 افراد کورونا سے مر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ، ضلع میں کورونا وائرس کے 5841 فعال کیسز ہیں۔ جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ شنکر پانڈے کے دیگر رشتہ دار بھی کورونا انفیکشن کی لپیٹ میں ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔ سب کا علاج چیف میڈیکل آفیسر کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز