غازی آباد: دہلی سے ملحقہ ضلع غازی آباد میں اس وقت شدید حادثہ پیش آیا جب یہاں بارش کے دوران ایک شمشان گھاٹ کی چھت گر گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چھت کے ملبے کی زد میں آنے سے یہاں آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے آئے 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ میں متعدد افراد زخمی بھی بتائے جا رہے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
ملبے سے اب تک تقریباً 40 افراد کو باہر نکالا جا چکا ہے جبکہ موقع پر پولیس، انتظامیہ اور ہنگامی صورت حال میں کام کرنے والی ٹیمیں ریسکیو آپریشن چلا رہی ہیں۔ یہ حادثہ غازی آباد کے مراد نگر علاقہ میں پیش آیا۔ تصاویر میں کئی لوگ چھت کے ملبے میں دبے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور راحت پہنچانے کے لئے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے۔ انہوں نے معاملہ کی جانچ رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ آج صبح سے ہی دہلی-این سی آر میں بارش ہو رہی ہے اور جس شمشان گھاٹ میں حادثہ پیش آیا یہ مراد نگر تھانہ علاقہ کے اکھرانی بمبا روڈ پر واقع ہے۔ بہت سے لوگ یہاں ایک شخص کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے آئے تھے لیکن اچانک یہاں کی چھت بھربھرا کر گر گئی۔ واقع کی اطلاع موصول ہونے کے ساتھ ہی این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت کا کام شروع کر دیا۔
Published: undefined
پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں اچانک شمشان گھاٹ کی چھت گر گئی اور اس میں دو درجن کے قریب لوگ دب گئے، جن میں سے 18 افراد کی اب تک موت واقع ہو چکی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملبے میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اطلاع موصول ہونے پر اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں بھیجا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز