قومی خبریں

یوگی حکومت نے بدل دیا ’گھاگھرا ندی‘ کا نام، اب کہلائے گی ’سریو‘

گھاگھرا،گنگا کی ایک بڑی معاون ندی ہے۔نچلی گھاگھرا کو سریو کے نام سے بھی جانا جاتاتھا۔اسی ندی کے کنارے ایودھیا واقع ہے۔یہ جنوبی ندی تبت کے ’’ماپ چاچنگو ہمند‘‘ سے نکلتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اترپردیش میں شہروں کا نام تبدیل کرنے کے بعد ریاستی حکومت نے اب گھاگھرا ندی کے نام کو تبدیل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ پیر کو یہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں ہونے والی کابینہ میٹنگ میں گھاگھرا ندی کانام تبدیل کر کے’’سریو ندی‘‘رکھنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔

Published: undefined

گھاگھرا،گنگا کی ایک بڑی معاون ندی ہے۔نچلی گھاگھرا کو سریو کے نام سے بھی جانا جاتاتھا۔اسی ندی کے کنارے ایودھیا واقع ہے۔یہ جنوبی ندی تبت کے ’’ماپ چاچنگو ہمند‘‘ سے نکلتی ہے۔جہاں سے یہ نکلتی ہے وہاں سے لے کر گنگا کے سنگم ریلول گنج بہار میں ملنے تک گھاگھرا ندی کی کل لمبائی1080 کلو میٹر ہے۔ یہ ندی ہندوستان میں کل 970کلو میٹر بہتی ہے۔ اور بلیا ۔چھپرا کے درمیان گنگا سے مل جاتی ہے۔

Published: undefined

گھاگھرا تبت سے نکل کر نیپال ہوتے ہوئے اترپردیش پہنچتی ہے۔اور یہاں بہرائچ،سیتا پور، گونڈہ، بارہ بنکی،ایودھیا،امبیڈکر نگر، مئو،بستی،گورکھپور،لکھیم پور کھیری اور بلیا سے ہوکر گذرتی ہے۔کہتے ہیں کہ ہندو عقیدے کے مطابق مذہبی کتابوں میں اس ندی کا ذکر’’سریو ‘‘ کے طور پر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined