اس وقت ہمارے موبائل نمبر میں 10 ہندسے ہوتے ہیں، لیکن یہ اب 11 ہندسوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری آف انڈیا (ٹرائی) نے 11 ہندسوں کے موبائل نمبر کو استعمال کرنے کی تجویز جاری کی ہے۔ ٹرائی کے مطابق 10 ہندسوں والے موبائل نمبر کو 11 ہندسوں والے موبائل نمبر سے بدلنے پر ملک میں زیادہ نمبر دستیاب کرائے جا سکتے ہیں۔ اگر ٹرائی کی یہ سفارشات نافذ ہو جاتی ہیں تو تقریباً 10 ارب موبائل نمبر اس سے متاثر ہوں گے۔
Published: undefined
ٹرائی نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ لینڈ لائن سے موبائل پر کال کرنے کے لیے موبائل نمبر کے پہلے صفر لگانا ضروری کیا جانا چاہیے۔ ابھی فکسڈ لائن سے بغیر صفر لگائے بھی موبائل پر کال کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرائی نے ایک نیا نیشنل نمبرنگ پلان کا بھی مشورہ دیا ہے جسے جلد دستیاب کرانا ہے۔ ساتھ ہی ٹرائی نے ڈانگلس کے لیے استعمال ہونے والے موبائل نمبر کو 10 ہندسوں سے بڑھا کر 13 ہندسوں کا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یعنی اب جلد ہی آپ کا 10 ہندسوں کا موبائل نمبر 11 ہندسوں کا ہونے والا ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف ٹرائی نے ملک میں کم براڈ بینڈ کے لیے ٹیلی مواصلات محکمہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس کے رویے کے خلاف پی ایم او کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ اس میں یہ کہا گیا ہے کہ براڈ بینڈ کی تعداد بڑھانے کی سفارش کو ٹیلی مواصلات محکمہ نظر انداز کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز