قومی خبریں

جنرل ضمیر الدین شاہ نے اپنی بیٹی سائرہ شاہ حلیم کے لئے ووٹ مانگے

جنرل ضمیر الدین شاہ نے کہا کہ اگر پوری کمیونیٹی کو درانداز کہا جائے تو اس سے بڑھ کر شرمناک بات اور کیا ہوسکتی ہے، اس کی وجہ سے مسلمانوں کو کس قدر ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور سابق ڈپٹی آرمی چیف اسٹاف ریٹائرڈ جنرل ضمیرالدین شاہ نے کل  کلکتہ میں پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں سے متعلق ان دنوں وزیر اعظم مودی جو بیانات دے رہے ہیں وہ انتہائی مایوس کن  اور تکلیف دہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق فوجی ہونے کی حیثیت سے وہ جانتے ہیں کہ ملک کی افواج کس طرح دراندازی کی کوششوں کو ناکام بناتی ہیں ۔اس کے باوجود اگر پوری کمیونیٹی کو درانداز کہا جائے تو اس سے بڑھ کر شرمناک بات اور کیا ہوسکتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اس کی وجہ سے مسلمانوں کو کس قدر ذہنی اذیت کا سامنا کرنا ہوگا۔

Published: undefined

کلکتہ پریس کلب میں کل  اپنی صاحبزادی سائرہ شاہ حلیم جو جنوبی کلکتہ سے انڈیا اتحاد سی پی آئی ایم کی امیدوار ہیں کو کامیاب کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سائرہ شاہ جیسی تعلیم یافتہ اور قوم و سماج سے فلاح بہبود کیلئے وقف کردینے والی لیڈر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک طویل عرصے تک کلکتہ میں تعینات رہے ہیں ۔سائرہ شاہ حلیم کی پیدائش و پرورش مغربی بنگال میں ہوئی ہے اور ان کی شادی بھی ریاست کے مشہور سیاسی خاندان میں ہوئی اور ان کے شوہر کلکتہ کے نہ صرف مشہور ڈاکٹر ہیں ۔بلکہ اپنے غریب پروری اور سماجی خدمات کی وجہ سے شہر میں باعزت نگاہوں سے دیکھے جاتے ہیں ۔

Published: undefined

جنرل ضمیر الدین شاہ نے کہا کہ سائرہ شاہ حلیم مختلف ایشوز پر کھل کر اپنی بات رکھتی ہیں اور بروقت آواز بلند کرتی رہی ہیں ۔این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ جو تفریق اور بھید بھاؤ پر مشتمل ہے کے خلاف ہرتحریک کا سائرہ شاہ حلیم حصہ رہی ہیں ۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ دیگر امیدواروں کے مقابلے سائرہ شاہ حلیم جنوبی کلکتہ سے بہتر امیدوار ہیں  اور وہ بہترین پارلیمنٹرین ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب کرانا ضروری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined