نئی دہلی: جنرل بپن راوت نے بدھ کے روز ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا عہدہ سنبھالا، جنرل راوت نے ساؤتھ بلاک میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے قومی جنگ یادگار جا کر وطن کی حفاظت میں اپنی جان قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
مرکزی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہی سی ڈی ایس کے عہدے کی تشکیل، رول، قوانین اور چارٹر کو منظوری دے دی تھی۔ کابینہ نے وزارت دفاع میں فوجی امور کے ایک نئے شعبے کی تشکیل کو بھی منظوری دی تھی۔ سی ڈی ایس اس محکمہ کے سربراہ اور سکریٹری ہوں گے۔ سی ڈی ایس کے عہدے پر فائز ہونے والا افسر چار اسٹار کے رینک والا جنرل ہوگا۔ ان کی تنخواہ تینوں افواج کے سربراہان کے مساوی ہوگی۔ وہ حکومت کو دفاعی معاملات میں مشورہ دینے والا بڑا افسر ہوگا۔ سی ڈی ایس فوجی امور کے محکمہ کے سربراہ کے ساتھ ساتھ فوج کے چیف آف اسٹاف کمیٹی کا مستقل چیئرمین بھی ہوگا۔ جنرل راوت منگل کے روز آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined