قومی خبریں

فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جنرل نرونے پہنچے لداخ

فوجی ذرائع کے مطابق فوج کے سربراہ آج صبح لداخ پہنچے جہاں وہ سینئر افسروں کے ساتھ فوج کے ذریعہ کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو مشرقی لداخ میں تازہ واقعات کی اطلاع دینے کے ایک دن بعد فوج کے سربراہ جنرل مکند نرونے آج خود فوجی تیاریون کا جائزہ لینے کے لئے دو دن کے دورے پر لداخ پہنچے۔

Published: undefined

مشرقی لداخ میں ایکچوؤل لائن آف کنٹرول پر چین کے ساتھ قریب چار مہینے سے جاری تعطل کے دوران پچھلے ہفتے ایک بار پھر تناؤ بڑھ گیا، کیونکہ چین نے پیگونگ جھیل کے جنوبی کنارے کے نزدیک ایک بار پھر دونوں فریقوں کے درمیان اتفاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صورت حال کو بدلنے کی کوشش کی۔ ہندوستانی فوج نے اس کوشش کو ناکام کردیا اور اس علاقے میں اپنا موقف مضبوط کرتے ہوئے اسٹراجک اہمیت کے اونچائی والے علاقوں پر ڈیرا ڈال لیا۔ جس کے بعد سے علاقے میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔

Published: undefined

فوجی ذرائع کے مطابق فوج کے سربراہ آج صبح لداخ پہنچے جہاں وہ سینئر افسروں کے ساتھ فوج کے ذریعہ کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ جنرل نرونے نے ایک دن پہلے ہی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں وزیر دفاع کو لداخ میں ایکچوؤل لائن آف کنٹرول پر تازہ حالات سے مطلع کرایا تھا۔ انہوں نے حالات سے نمٹنے کے لئے فوج کی تیاریوں اور مستقبل کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔

Published: undefined

ہندوستان کا کہنا ہے کہ چینی فوجیوں نے منگل کو ایک بار پھر جارحانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی کوشش کی تھی۔ چین مسئلوں کے حل کے لئے کمانڈر سطح کے مذاکرات جاری رہنے کے باوجود اس طرح کی حرکتیں کر حالات کو بگاڑنا چاہتا ہے۔ اس دوران تناؤ کم کرنے اور حالات معمول پر لانے کے لئے فوجی افسروں کے درمیان کئی دور کی بات چیت ہوچکی ہے لیکن اس کوئی پختہ نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ

  • ,
  • مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے آدتیہ ٹھاکرے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا