نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے عام انتخابات کے پیشِ نظر ہریانہ کے لیے 4 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے کمیٹی کے ارکان کے ناموں کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کام شروع کریں۔
Published: undefined
پارٹی نے سینئر لیڈر ادے بھان کی قیادت میں 24 رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دی ہے، جب کہ ریاستی انچارج دیپک باوریا کو 51 رکنی سیاسی امور کی کمیٹی اور گیتا بھوکل کو 27 رکنی منشور کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کمیٹی کے سینئر لیڈر بھارت بھوشن بترا کو منشور کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ہے۔ مہندر پرتاپ کو تادیبی کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ پھول چند ملانا اور ایم ایل اے جگبیر ملک کمیٹی کے ممبر ہیں۔
Published: undefined
ادے بھان کی قیادت والی انتخابی کمیٹی میں سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا، کماری سیلجا، رندیپ سنگھ سرجے والا، کرن چودھری، دیپندر سنگھ ہڈا، کیپٹن اجے یادو، مہندر پرتاپ، کلدیپ شرما سمیت 24 لیڈر شامل ہیں۔ ریاستی انچارج دیپک باوریا کی سربراہی میں 51 رکنی سیاسی امور کی کمیٹی میں ادے بھان، بھوپیندر سنگھ ہڈا، کماری سیلجا، کرن چودھری، رندیپ سرجیوالا، دیپندر ہڈا، آر ایس کڈیان، کیپٹن اجے یادو سمیت 51 سینئر لیڈروں کو جگہ دی گئی ہے۔
Published: undefined
سابق وزیر گیتا بھوکل کی قیادت میں منشور کمیٹی میں سینئر لیڈر بھارت بھوشن بترا کو کنوینر بنایا گیا ہے اور ممن خان، پردیپ چودھری، ورون ملانا، سمپت سنگھ سمیت 27 لیڈروں کو ممبر بنایا گیا ہے۔ تادیبی کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری مہندر پرتاپ کو دی گئی ہے جبکہ پھول چند ملانا، ایم ایل اے جگبیر ملک اور چکرورتی شرما کو کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز