نئی دہلی: تمل ناڈو کے کنور کے نزدیک پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہوئے دفاعی سربراہ (سی ڈی ایس) سمیت دیگر 12 لوگوں کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔ جمعہ کی صبح 11 بجے سے جنرل راوت اور ان کی اہلیہ کے جسد خاکی کو ان کے اہل خانہ، دوستوں اور عوام کے آخری دیدار کے لئے ان کے دہلی میں واقع گھر پر رکھا جائے گا۔ آخری رسومات دوپہر تقریباً 2 بجے شروع ہوں گی۔ آخری رسومات شام 4 بجے برار اسکوائر گھاٹ پر ادا ہوں گی۔
Published: undefined
وہیں، پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کے اعلیٰ فوجی افسران نے حادثہ میں شہید ہوئے لوگوں کو جمعرات کے روز پالم ہوائی اڈے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وہیں، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال، بری فوجی سربراہ ایم ایم نرونے، بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل آر ہری کمار، ایئر چیف مارشل اے وی آر چودھری، دفاعی سکریٹری اجے کمار ان لوگوں میں شامل تھے، جنہوں نے جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کیا، ’’جنرل بپن راوت کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندوستان ان کی بیش قیمتی خدمات کو کبھی فراموش کرے گا۔‘‘ پالم ہوائی اڈے پر اندوہناک منظر دکھائی دئے۔ ایک ہینگر میں 13 تابوت رکھے گئے تھے اور اس دوران کنبہ کے افراد بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم اس موقع پر جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کے پاس گئے اور ان سے کچھ منٹ تک بات کی۔
Published: undefined
جسد خاکیوں کو ہندوستانی فضائیہ کے سی-130 جے جہاز سولور ایئر بیس سے دہلی لایا گیا۔ خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد جسد خاکیوں کو دھولا کنواں میں واقع فوج کے اسپتال لے جایا گیا۔ خیال رہے کہ جنرل راوت ان کی اہلیہ اور بریگیڈیر لیدر کے علاوہ ایم آئی-17 وی 5 ہیلی کاپٹر حادثہ میں مسلح افواج کے 10 جوانوں کی موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
اس حادثہ میں جان گنوانے والے دیگر اہلکاروں میں لیفٹیننٹ کرنل ہرجندر سنگھ، ونگ کمانڈر پی ایس چوہان، سکواڈرن لیدر کے سنگھ، جے ڈبلیو او داس، جے ڈبلیو او پردیپ اے، حولدار ستپال، نائک گرسیوک سنگھ، نائک جتیندر کمار، لانس نائک ویویک کمار اور لانس نائک سائی تیجا شامل ہیں۔ اس حادثہ میں واحد زندہ بچے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا بنگلورو کے ایک فوجی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز