نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد امیدوار 25 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی جانب سے داخل کی گئی نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 26 اپریل کو ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی اگر کوئی امیدوار چاہے تو وہ 26 اپریل تک اپنی نامزدگی کو واپس لے سکتا ہے۔
چوتھے مرحلے میں جن ریاستوں میں ووٹنگ ہونی ہے ان میں آندھرا پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اوڈیشہ، تلنگانہ، اتر پردیش، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔
Published: undefined
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت ووٹنگ کل یعنی 19 اپریل کو ہونے جا رہی ہے۔ پہلے مرحلہ کے دوران 21 ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان تمام 102 سیٹوں پر انتخابی تشہیر کا شور کل بدھ کی شام کو ختم ہو گیا تھا۔
ساتواں اور آخری مرحلہ یکم جون 2024 کو اختتام پذیر ہوگی، جس کے بعد 4 جون کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز