قومی خبریں

غزہ کی بدترین صورت حال کی وجہ اسرائیل کا ناقابل قبول حملہ ہے: مصر

مصری حکام نے حال ہی میں امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر کو اسرائیل پر شدید دباؤ ڈالنے اور اسے رفح میں اپنا آپریشن ختم کرنے نیز سنجیدگی سے مذاکرات کی طرف واپس آنے پر مجبور کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>رفح علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

رفح علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

 

مصر نے رفح کراسنگ کے ذریعے امداد کے داخلے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ ہم آہنگی سے انکار کر دیا۔ مصر نے غزہ کی پٹی میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار اسرائیل کے ناقابل قبول حملے کو قرار دیا ہے۔ ’ قاھرہ‘ چینل کے مطابق حکومت کے اعلیٰ سطح نے یہ بات کہی ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ مصری حکام نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کو اسرائیل کو رفح آپریشن روکنے کی ضرورت سے آگاہ کیا ہے تاکہ امن معاہدہ منسوخ نہ کیا جائے۔

Published: undefined

اسرائیلی اخبار ’معاریف‘ کی رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے حال ہی میں مصر کا دورہ کرنے والے امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر کو اسرائیل پر شدید دباؤ ڈالنے اور اسے رفح میں اپنا آپریشن ختم کرنے اور سنجیدگی سے مذاکرات کی طرف واپس آنے پر مجبور کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا اور ایسا نہ ہونے پر اسرائیل کے ساتھ مصر کے امن معاہدے کو منسوخ ہوجانے کے امکان کا بھی اظہار کیا۔

Published: undefined

اخبار نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ مصر امدادی ٹرک ڈرائیوروں سے رفح کراسنگ کے اپنی سائیڈ کے علاقے کو خالی کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔ مصر غزہ میں سکیورٹی صورتحال کے خراب ہونے کے خدشے سے اپنی سائیڈ پر حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔ منگل کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے پیر کے روز شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں غزہ کی پٹی کو مصری سرزمین سے الگ کرنے والی رفح زمینی گزرگاہ کے فلسطینی حصے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined