وسطی غزہ میں ایک اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سکول میں بے گھر افراد رہ رہے تھے۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار (14 جولائی) کو اسرائیلی طیاروں نے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جسے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطینی رفیوجی ان دی نیر ایسٹ (یو این آر ڈبلیو اے) کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی سنہوا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی کچھ ویڈیو فوٹیج میں اسکول پر بمباری دکھائی گئی ہے، اس میں اسکول کے کچھ حصے تباہ ہو گئے۔ اس حملے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ یو این آر ڈبلیو اے نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مشیر عدنان ابو حسنہ نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ روزانہ اسرائیلی فوج کو اپنی کارروائیوں کے بارے میں معلومات بھیجتا ہے، پھر بھی فوج اسے اور اقوام متحدہ کے دفتر کو نشانہ بناتی ہے۔ ایک روز قبل خان یونس کے علاقے مواسی میں بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 90 فلسطینی ہلاک اور 300 زخمی ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔
Published: undefined
اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں فضائی حملوں میں حماس کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع سلامہ کو مار دیا ہے۔ اسرائیلی فوج اور شن بیٹ داخلی سلامتی ایجنسی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ سلامہ خان کو یونس کے علاقے میں مارا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ خان یونس کے حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد دیف اور سلامہ اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ تھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق سلامہ 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل کی سرحد پر حماس کے حملے کے ’ماسٹر مائنڈز‘ میں سے ایک تھا۔ سلامہ نے 1990 کی دہائی کے اوائل میں حماس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سلامہ 2016 میں خان یونس بریگیڈ کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا اور سلامہ نے ہی خان یونس کے علاقے سے اسرائیل کی طرف میزائل داغنے اور سرنگوں کے آپریشن کی نگرانی کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined