ہندوستان کے امیر ترین تاجروں میں سے ایک گوتم اڈانی نے بڑا اعلان کیا ہے۔ گوتم اڈانی نے اپنے اڈانی گروپ کے ذریعے امریکہ میں دس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گوتم اڈانی نے امریکہ میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں دس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیا ہے۔
Published: undefined
گوتم اڈانی، امریکہ کے نومنتخب صدر کو ایک پوسٹ کے ذریعے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ ہم مہارت سے فائدہ اٹھانے اور 15,000 ملازمتیں پیدا کرنے کے ہدف کے ساتھ امریکی توانائی کی حفاظت اور مضبوط بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں دس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔‘
Published: undefined
گوتم اڈانی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پوسٹ کے بعد، یہ واضح ہے کہ اڈانی گروپ نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گہرے کاروباری تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے قدم اٹھایا ہے۔ اگرچہ انہوں نے امریکہ میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دی لیکن توانائی اور بنیادی ڈھانچے کا ذکر کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ ہندوستان کا دو طرفہ تعاون کا وعدہ اس شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔
Published: undefined
چھہ نومبر کو، جب ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے اعلان کے بعد ، گوتم اڈانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک ایکس پر پوسٹ کیا تھا۔ اس پوسٹ میں، گوتم اڈانی نے لکھا تھا کہ... "اگر زمین پر کوئی ایسا شخص ہے جو غیر متزلزل استقامت، غیر متزلزل صبر، انتھک عزم اور اپنے عقائد پر قائم رہنے کی ہمت کی علامت ہے، تو وہ ڈونلڈ ٹرمپ ہے۔ امریکہ کی جمہوریت کو، اپنے عوام کو بااختیار بنانے اور ملک کے بانی اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے 47 ویں منتخب امریکی صدر کو مبارکباد۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز