نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں اونچی سطح پر رہنے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج ملک میں مسلسل دوسرے دن مستحکم رہیں۔ پیر کو مسلسل ساتویں دن پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 104.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں پٹرول 110.38 روپے اور ڈیزل 101 روپے فی لیٹر ہے۔
Published: undefined
فی الحال ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس ماہ 4 اکتوبر کو چھوڑ کر پچھلے 11 میں سے 10 دنوں میں پٹرول 2.80 روپے مہنگا ہو گیا جبکہ اسی عرصے میں ڈیزل بھی 3.30 روپے فی لیٹر بڑھ گیا ہے۔
Published: undefined
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچا رہا۔ منگل کو امریکہ میں خام تیل میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا۔ اس دوران برینٹ کروڈ 0.23 ڈالر کی کمی سے 83.42 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا جبکہ امریکی خام تیل 0.10 ڈالر بڑھ کر 80.52 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
Published: undefined
ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 104.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.17 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ————— 104.44 —————— 93.17
ممبئی————— 110.38 —————— 101.00۔
چنئی————— 101- 101.76 -—————- 97.56۔
کولکتہ ———— 105.05 —————— 96.24۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز