قومی خبریں

گینگسٹر گولڈی براڑ کو لگا شدید جھٹکا، مرکزی حکومت نے دہشت گرد قرار دیا

وزارت داخلہ نے کہا کہ گولڈی براڑ کو سرحد پار واقع دہشت گرد ایجنسیوں کی حمایت ملتی ہے اور وہ کئی قتل میں شامل رہا ہے، براڑ نیشنلسٹ لیڈرس کو دھمکی آمیز فون کرنے اور تاوان مانگنے میں بھی ملوث رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گولڈی براڑ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

گولڈی براڑ، تصویر سوشل میڈیا

 

مرکزی حکومت نے یکم جنوری 2024 کو گینگسٹر گولڈی براڑ کے خلاف بڑی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ مرکز نے گولڈی براڑ کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گولڈی براڑ ممنوعہ خالصتانی تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل سے جڑا ہوا ہے۔

Published: undefined

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گولڈی براڑ کو سرحد پار واقع دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ملتی رہی ہے اور وہ کئی قتل واقعات میں بھی شامل رہا ہے۔ جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ براڑ نیشنلسٹ لیڈروں کو دھمکی آمیز کال کرنے، تاوان مانگنے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قتل کے دعووں پر مبنی پوسٹ کرنے میں شامل تھا۔ اتنا ہی نہیں، براڑ سرحد پار سے ڈرون کے ذریعہ جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مادہ کی اسمگلنگ بھی کرتا تھا۔ وہ قتل کو انجام دینے کے لیے ان اسلحوں کو شارپ سوٹرس کو سپلائی کرتا تھا۔

Published: undefined

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گولڈی براڑ اور اس کے ساتھی توڑ پھوڑ کرنے، دہشت گرد ماڈیول کو کھڑا کرنے، ہدف پر مبنی قتل کو انجام دینے اور پنجاب میں بدامنی پھیلانے، فرقہ وارانہ خیر سگالی و نظامِ قانون کو رخنہ انداز کرنے اور ملک مخالف سرگرمیوں کی سازش رچنے میں شامل تھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گولڈی براڑ نے 2022 میں پنجابی گلوکار سدھو موسیٰ والا کے قتل کی بھی ذمہ داری لی تھی۔ موسیٰ والا کا مئی 2022 میں پنجاب کے منسا ضلع میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ سدھو موسیٰ والا کے قتل کے کچھ دنوں بعد انٹرپول نے جون 2022 میں گولڈی براڑ کی خودسپردگی کے لیے ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined