قومی خبریں

ایودھیا میں دلت بہنوں کی اجتماعی عصمت دری، ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر

یوگی حکومت کے دوران یوپی میں دلتوں پر ظلم و ستم کی کئی خبریں منظر عام پر آئی ہیں، تازہ معاملہ ایودھیا ضلع کا ہے، یہاں دو دلت بہنوں کو مبینہ طور پر یرغمال بنا کر اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

ایودھیا: یوگی حکومت کے دوران یوپی میں دلتوں پر ظلم و ستم کی کئی خبریں منظر عام پر آئی ہیں، تازہ معاملہ ایودھیا ضلع کا ہے، یہاں دو دلت بہنوں کو تین افراد نے مبینہ طور پر یرغمال بنا کر اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بہنوں کو طبی معائنہ کے لئے بھیجا گیا ہے، جن میں سے ایک متاثرہ نابالغ ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بہنیں بیکاپور تھانہ میں واقع اپنے گاؤں کے پاس شیرپورہ بازار سے لوٹ رہی تھیں۔ تینوں ملزمان نے انہیں مبینہ طور پر یرغمال بنا لیا اور گنے کے کھیت میں لے جا کر عصمت دری کی۔ اتنا ہی نہیں ملزمان سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تاحال کسی ملزم کے گرفتار ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ بیکاپور علاقہ کے سرکل آفیسر پرمود کمار یادو کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پکڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق دونوں لڑکیوں نے واپسی کے ایک دن بعد اپنے گھر والوں کو واقعے کے بارے میں بتایا، جس کے بعد پولیس کو تحریری درخواست دی گئی۔ ابتدائی طور پر کچھ مقامی پولیس اہلکاروں نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی لیکن بعد میں متاثرہ کے والد کے مطابق اعلیٰ پولیس افسران کی مداخلت کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔

Published: undefined

پولیس نے بھائی لال یادو، تربھون یادو اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376-ڈی (گینگ ریپ)، 323 (دانستہ طور پر چوٹ پہنچانا)، 504 (بدسلوکی) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سرکل آفیسر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف دلتوں پر مظالم اور بچوں کے تئیں جنسی جرائم کی روک تھام قانون کے تحت بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined