پٹنہ : تاریخی گاندھی میدان میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی ’دیش بچاؤ، بی جے پی بھگاؤ‘ ریلی میں حزب اختلاف کا زبردست اتحاد دیکھنے کو ملا۔ لالو یادو اور ان کے خاندان کے علاوہ شرد یادو، اکھلیش یادو، ممتا بنرجی، غلام نبی آزاد، ڈی راجا، ہنومنت راؤ، ایلانگون اور طارق انور موجود رہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لالو پرساد یادو نے کہا کہ اس وقت این ڈی اے میں جو بہار سے بڑے رہنما ہیں وہ سبھی انہیں کے پروڈکٹس ہیں۔ نتیش کمار پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتیش پر کبھی بھروسہ نہیں کرنا چاہئے تھا، لیکن فرقہ ترست قوتوں کو روکنے کے لئے انہیں بھاری من سے اسمبلی انتخابات سے قبل عظیم اتحاد بنایا پڑا۔ لالو نے کہا کہ انہیں پہلے ہی علم تھا کہ یہ انسان یقین کرنے کے قابل نہیں ہے۔
Published: 27 Aug 2017, 8:25 PM IST
لالو یادو نے کہا کہ شرد یادو نے نتیش کو انگلی پکڑ کر سیاست کی راہ دکھائی لیکن آج تنیش ان کو بھی دھمکی دے رہے ہیں، انہیں خبر نہیں کہ شرد یادو کے ساتھ عوام کی حمایت ہے۔ لالو نے کہا کہ بہار کی سیاست میں تیجسوی یادو کے بڑھتے قد سے نتیش پریشان ہو رہے تھے اور اندر ہی اندر جل رہے تھے جو ان سے دیکھا نہیں جا رہا تھا ۔ لالو نے کہا کہ نتیش کو یہ پریشانی تھی کہ ان کے آگے کا لڑکاعوام میں اتنا مقبول ہو رہا ہے۔ لالو نے الزام لگایا کہ نتین نے سازشاً تیجسوی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لئے عظیم اتحاد سے علیحدہ ہونے اور بی جے پی کے ساتھ مل جانے کا فیصلہ کیا۔
Published: 27 Aug 2017, 8:25 PM IST
لالو پر ساد یادو نے نتیش کمار پر مزید حملہ بولتے ہوئے کہا کہ جب تنیش بیمار پڑے تو انہیں سمجھ لینا چاہئے تھا کہ کوئی گڑبڑ ہے۔ لالو نے کہا کہ جب انہوں نے تین بار نتیش کو کال ملائی اور انہوں نے بات نہیں کی تبھی وہ سمجھ گئے تھے کہ کچھ گڑبڑ چل رہی ہے۔سی بی آئی کی چھاپہ ماری کے حوالے سے لالو نے کہا کہ ریاستی حکومت کی اجازت کے بغیر سی بی آئی نہیں آ سکتی، نتیش کو اس کی اطلاع پہلے سے ہی تھی۔ لالو یادو نے کہا کہ انہوں نے نتیش کمار جیسا موقع پرست آج تک نہیں دیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نتیش پہلے آر ایس ایس سے پاک ملک کا نعرہ دیتے تھے لیکن اب اسی آر ایس ایس کی گود میں جاکر بیٹھ گئے ہیں۔ شراب بندی کے حوالے سے لالو یادو نے کہا کہ آج گھر گھر میں شراب مل رہی ہے۔
Published: 27 Aug 2017, 8:25 PM IST
لالو یادو نے کہا کہ سشیل کمار کو سریجن گھپلے کی معلومات پہلے سے ہی تھی اور سریجن گھپلے سے منسلک کاغذات ان کے پاس موجودہیں۔ انہوں نے سریجن گھوٹالے کی جانچ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں سی بی آئی سے کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔
آر جے ڈی کی ریلی میں شامل ممتا بنرجی نے اپنے خطاب میں مرکزی حکومت اور مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سرمایہ دار ہیں جب کہ دوسری جانب عام آدمی ہیں، مرکزی حکومت سرمیہ داروں کے فائدے کے کام کرتی ہے عام آدمی کے نہیں جبکہ ان کی سرکار غریبوں کی لڑائی لڑ رہی ہے اور آگے بھی لڑتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ہر ایک محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔
Published: 27 Aug 2017, 8:25 PM IST
کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے گاندھی میدان میں آر جی ڈی کی ریلی سے اپنے خطاب کے دوران سونیا گاندھی کا تحریری بیان پڑھا، جس میں انہوں نے نتیش کمار کو آڑےک ہاتھ لیا۔ بیان کے ذریعے سونیا گاندھی نے نتیش پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بہار میں جے ڈی یو، آر جے ڈی اور کانگریس نے ایک ساتھ چلنے کا حلف اٹھایا تھا لیکن نتیش کمار نے ریاست کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ سونیا نے اپنے بیان کے ذریعے کہا کہ نتیش نے جو کیا وہ نہ صرف بہار کے مینڈیٹ کی بے حرمتی ہے بلکہ اس قوم کی بھی بے حرمتی ہے۔
Published: 27 Aug 2017, 8:25 PM IST
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرد یادو نے کہا کہ اب قومی سطح پر عظیم اتحاد بنایا جائے گا۔ پنچکولہ کے تشدد کے حوالے سے شرد یادو نے کہا وہاں کے تشدد کے لئے کھٹر سرکار نہیں بلکہ مرکزی قیادت ذمہ دار رہے جن کی دوسرتی رام رحیم کے ساتھ ہے اور مرکزی وزراء کے رام رحیم سے تعلقات ہیں۔
Published: 27 Aug 2017, 8:25 PM IST
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ میں لالو یادو کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں جن کی وجہ سے اتنا بڑا جم غفیر یہاں پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک ڈیجیٹل پارٹی ہے اگر وہ گوگل سے دیکھ رہے ہوں گے تو جانتے ہوں گے کہ حالات کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک بچانا چاہتے ہیں، کیوں کہ آج کو پسماندہ کر دیا گیا ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ غریبوں، کسانوں اور پسماندہ طبقات کو آخر کیا حاصل ہوا؟
Published: 27 Aug 2017, 8:25 PM IST
اکھلیش نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت یہ بتائے کہ نوٹ بندی سے اور جی ایس ٹی سے کتنی بد عنوانی کم ہو گئی؟ اکھلیش نے کہا کہ بہار اور یوپی میں سیلاب آیا نہیں ہے بلکہ لایا گیاہ ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ اگر یہ دھرتی بی جے پی کا رتھ روک سکتی ہے تو یہ دھرتی بی جے پی کو بھی روک سکتی ہے۔
Published: 27 Aug 2017, 8:25 PM IST
قبل ازیں تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی اور نتیش کمار پر جم کر نشانہ لگایا۔ تیجسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نتیش 28سالہ نوجوان سے ڈر گئے ہیں۔ سریجن گھوٹالے پر تیجسوی نے کہا کہ اس میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے لوگ شامل ہیں عظیم اتحاد توڑنے پر تیجسوی نے کہا کہ ’’تیجسوی تو بہانہ تھا انہیں تو سریجن گھوٹالے کو چھپانا تھا‘‘۔
Published: 27 Aug 2017, 8:25 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Aug 2017, 8:25 PM IST