قومی خبریں

جی-20 سربراہی اجلاس آج سے دہلی میں شروع، وزیر اعظم مودی کریں گے استقبالیہ خطاب

جی-20 سربراہی اجلاس آج سے دہلی میں شروع ہو رہا ہے، جس میں 19 ممالک اور یورپی یونین کے درمیان عالمی مسائل پر بات چیت کی جائے گی

<div class="paragraphs"><p>تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

تصویر قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: ہندوستان کی میزبانی میں جی-20 سربراہی اجلاس آج صبح 10 بجے دہلی میں شروع ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی دہلی کے پرگتی میدان کے ’بھارت منڈپم‘ میں منعقد ہونے والے اس سربراہی اجلاس سے استقبالیہ خطاب کریں گے، جس کے بعد اجلاس شروع ہوگا۔ امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت کئی عالمی رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے تشریف لائے ہیں۔

Published: undefined

خیال کیا جا رہا ہے کہ جی-20 سربراہی اجلاس کے دوران چین کو نظر انداز کیا جائے گا۔ چینی صدر شی جن پنگ اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے ہیں، تاہم چینی وزیر اعظم اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اسی طرح روسی صدر ولادیمیر پوتن بھی مختلف وجوہات کی بنا پر اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی تقریباً 15 دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے گزشتہ رات امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔ اپنی ملاقاتوں کے بارے میں وزیراعظم خود بتا چکے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’میں دوستی اور تعاون کے بندھن کو مزید گہرا کرنے کے لیے کئی رہنماؤں اور وفود کے سربراہوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کروں گا۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے مہمان ہندوستانی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔‘‘

جی-20 عالمی رہنماؤں اور مہمانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام صدر نے کیا ہے۔ جی-20 کے رہنما اتوار 10 ستمبر کو مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راج گھاٹ جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined