قومی خبریں

جی-20 اجلاس: ماضی کے برعکس سری نگر میں روز مرہ کا کام حسب معمول جاری

سٹی رپورٹر نے بتایا کہ سری نگر میں گرچہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاہم لوگوں کے چلنے پھرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں جبکہ سبھی مارکیٹ بھی معمول کے مطابق کھلے پڑے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>جی-20 اجلاس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

جی-20 اجلاس، تصویر آئی اے این ایس

 

سری نگر:  جی-20 سربراہی اجلاس کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پائین شہر میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ تاہم اس بار پہلی دفعہ یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ ماضی کے برعکس سری نگر میں سبھی کاروباری ادارے اور بڑے مارکیٹ معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں اور وہاں پر لوگوں کی بھیڑ بھی نظر آرہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر میں  جی-20 اجلاس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے لے کر ایس کے آئی سی سی تک کا علاقہ فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے۔  جی-20 مندوبین کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے سری نگر ہوائی اڈے سے ایس کے آئی سی سی پہنچایا گیا۔ سیکورٹی انتظامات کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جھیل ڈل کے اردگرد علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ مارین کمانڈوز اور ایس ایس جی بھی لوگوں کے حرکات و سکنات پر نظر گزر رکھے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

سٹی رپورٹر نے بتایا کہ سری نگر میں گرچہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاہم لوگوں کے چلنے پھرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں جبکہ سبھی مارکیٹ بھی معمول کے مطابق کھلے پڑے ہیں۔ پائین شہر سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ڈاون ٹاون میں گرچہ جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاہم سبھی تجارتی مراکز جن میں جامع مسجد، مہاراج گنج، بہوری کدل، راجوری کدل، حول، گوجوارہ، صراف کدل اور دیگر بڑے تجارتی مراکز شامل ہیں میں معمول کا کاج پیر کے روز بھی جاری رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined