چنڈی گڑھ: پنجاب کے میونسپل امور کے وزیر اندربیر سنگھ نجر نے جی -20 سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو تمام کاموں کو وقت پر مکمل کرنے اور کسی قسم کی کوتاہی کی اجازت نہ دینے کی ہدایت دی ہے۔ اندربیر نجر نے آج یہاں تیاریوں پر ایک جائزہ میٹنگ کے دوران کہا کہ جی-20 سربراہی اجلاس ممکنہ طور پر 15 سے 17 مارچ تک امرتسر میں منعقد ہوگا۔ اس جی-20 سربراہی اجلاس میں بڑے ممالک کے صدور، وزرائے اعظم اور دیگر بین الاقوامی نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ یہ ریاست کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ یہ بین الاقوامی سطح کا ایونٹ پنجاب میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جی-20 سربراہی اجلاس کے پیش نظر امرتسر شہر کی خوبصورتی کے لیے ترقیاتی کاموں پر تقریباً 100 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ بین الاقوامی میلے سے پنجاب جہاں سیاحت کے نقشے پر ابھرے گا وہیں سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ شہر کی خوبصورتی اور بنیادی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جانے والے کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہر میں جو بھی کام کیے جائیں گے وہ مضبوط اور مکینوں کی ضروریات کے مطابق اچھے معیار کے ہوں گے۔
Published: undefined
متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دیتے ہوئے شہری ادارہ کے وزیر نے کہا کہ بی۔ آر ٹی ایس راستے میں جہاں کہیں گریلز ٹوٹی ہوں وہاں فوری طور پر نئی لگائی جائیں اور بی آر ٹی ایس راستے میں پڑے گڑھوں کو بھرا جائے۔ انہوں نے شہر کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کا حکم بھی دیا تاکہ تاریخی اور مذہبی شہر کی تصویر بدلی جا سکے۔
Published: undefined
اس موقع پر تعمیرات عامہ کے وزیر ہربھجن سنگھ نے محکمہ بجلی کے افسران کو سرکاری بجلی کے کھمبوں پر نصب غیر قانونی تاروں کو فوری ہٹانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بجلی حکام سے کہا کہ ان بجلی کے تاروں کو مقررہ مدت میں ہٹایا جائے اور سڑکوں کے کراسنگ پر موجود بجلی کے تاروں کی بھی مرمت کی جائے۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کی زمینوں پر قائم ناجائز تجاوزات کو بھی فوری ختم کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز