نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل تین روز تک مستحکم رہنے کے بعد منگل کے روز مزید بڑھ گئیں۔ ملک میں پٹرول اور ڈيزل کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ دہلی کو چھوڑ کر دیگر شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر ہے۔
Published: undefined
گھریلو بازار کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 35 پیسے مہنگا ہوکر 87.30 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت میں 34 پیسے اضافے کے ساتھ 93.83 روپے ہے جبکہ کولکاتہ میں یہ 33 پیسے اضافے سے 88.63 روپے فی لیٹرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جہاں ایک لیٹر پٹرول 89.70 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پہلی بار پیٹرول 93 روپے اور چنئی میں 89 روپے فی لیٹر کے پار ہوا ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 35 پیسے اضافے کے ساتھ 77.48 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ بلند سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 37 پیسے اضافے کے ساتھ 84.36 روپے، چنئی میں 33 پیسے اضافے کے ساتھ 82.66 روپے اور کولکاتہ میں 35 پیسے کے اضافے کے ساتھ 81.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز