نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس کی جاری تیاریوں کے درمیان آج پھر پولیس کی جانب سے فل ڈریس ریہرسل کی جا رہی ہے۔ اس لیے آج یعنی 3 ستمبر کو کئی راستوں پر ٹریفک متاثر ہونے کا قوی امکان ہے۔ تاہم لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے دہلی پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے لوگوں سے میٹرو سروس استعمال کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
Published: undefined
اتوار کے لیے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق پولیس اس دن تین ریہرسل کرے گی، جو صبح 8 سے 9 بجے تک، صبح 9.30 سے 10.30 بجے تک اور دوپہر 12.30 سے شام 4 بجے تک کی جائے گی۔
سردار پٹیل مارگ - پنچ شیل مارگ، سردار پٹیل مارگ - کوٹیلہ مارگ، گول میتھی اسکوائر، مان سنگھ روڈ اسکوائر، سی-ہیکساگون، متھرا روڈ، ذاکر حسین مارگ - سبرامنیم بھارتی مارگ، بھیروں مارگ - رنگ روڈ، جن پتھ - کرتویہ پتھ، بارہ کھمبا ریڈ روڈ لائٹ، ٹالسٹائی مارگ اور وویکانند مارگ اور ستیہ مارگ شانتی پتھ کے چکر پر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
Published: undefined
مہاتما گاندھی مارگ، آئی پی فلائی اوور، راج گھاٹ چوک، شانتی ون چوک، سلیم گڑھ بائی پاس، بھیروں روڈ، رنگ روڈ، متھرا روڈ، شیرشاہ روڈ، سی-ہیکساگون، گول میتھی، تین مورتی، یشونت پلیس، بریگیڈیئر ہوشیار سنگھ مارگ اور ٹالسٹائے مارگ۔ مان سنگھ چوراہے پر ٹریفک کی نقل و حرکت پر اصول نافذ ہوں گے۔
Published: undefined
پولیس نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ دہلی کی کئی سڑکوں اور جنکشنوں پر مسافروں کو معمول سے زیادہ ٹریفک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ سفری منصوبہ بندی پہلے سے کریں۔ ایکس پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اتوار کو دوپہر ایک بجے کے قریب دہلی میرٹھ ایکسپریس وے سے دہلی میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
Published: undefined
دہلی ٹریفک پولیس نے ریئل ٹائم ٹریفک اپ ڈیٹس کے لیے اپنا جی-20 ورچوئل ہیلپ ڈیسک قائم کی ہے۔ اس کا کام جی-20 سربراہی اجلاس کے لیے اور ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن، آئی ایس بی ٹی وغیرہ کے لیے راستے تجویز کرنا ہوگا۔ پولیس نے کہا کہ اتوار کو مسافر رنگ روڈ، آشرم چوک، سرائے کالے خان، دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے، نوئیڈا لنک روڈ، پستہ روڈ، یودھیشٹھر سیتو، آئی ایس بی ٹی کشمیری گیٹ اور مجنوں کا ٹیلا سے شمال-جنوب کوریڈور لے سکتے ہیں۔ پولیس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو نئی دہلی اور پرانی دہلی ریلوے اسٹیشنوں یا ہوائی اڈے پر جانے کے لیے اپنی ذاتی گاڑیاں، آٹو رکشہ اور ٹیکسی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل ہفتہ کو بھی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined