قومی خبریں

مفرور خالصتان حامی امرت پال سنگھ کی اہلیہ کرن دیپ کور کو حراست میں لیا گیا، لندن جانے کی فراق میں تھی

خالصتان حامی امرت پال سنگھ کی اہلیہ کو امرتسر ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ وہ لندن جانے کی فراق میں تھی، فی الحال امرت پال سنگھ کی بیوی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

امرتسر: مفرور امرت پال سنگھ کی بیوی کرن دیپ کور کو جمعرات کے روز امرتسر ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وہ لندن جانے کی فراق میں تھی، لیکن فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے ہی اسے حراست میں لے لیا گیا۔ کرن دیپ کور سے فی الحال پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پنجاب پولیس نے ’وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف 18 مارچ کو کارروائی کی تھی۔ اس دوران پولیس نے اس کے سینکڑوں حامیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم امرت پال اپنے کچھ قریبی لوگوں کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد سے پولیس مسلسل اس کی تلاش میں ہے۔ پولیس اس کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Published: undefined

امرت پال سنگھ نے اس سال فروری میں برطانیہ کی ایک این آر آئی کرن دیپ کور سے شادی کی تھی۔ فروری میں امرت پال سے شادی کرنے کے بعد کرن دیپ کور پنجاب چلی آئی اور فی الحال اپنے شوہر کے آبائی گاؤں جلو پور کھیڑا میں رہتی ہے۔ کرن دیپ کے خاندان کی جڑیں جالندھر میں بتائی جاتی ہیں۔ کرن دیپ اور امرت پال کی شادی اداکار اور کارکن دیپ سدھو کی 'وارث پنجاب دے' تنظیم کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے مہینوں بعد ہوئی تھی۔

Published: undefined

پنجاب پولیس نے ماضی میں بھی کرن دیپ کور سے پوچھ گچھ کی تھی۔ یہ پوچھ گچھ امرت پال سنگھ کی سرگرمیوں کے لیے مبینہ غیر ملکی فنڈنگ ​​کے سلسلے میں کی گئی تھی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ امرت پال کو 35 کروڑ روپے کی فنڈنگ حاصل ہوئی تھی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس امرت پال، اس کی بیوی، والد اور دیگر رشتہ داروں کے بینک اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کر رہی ہے تاکہ فنڈنگ ​​کے طریقہ کار کا پتہ لگایا جا سکے۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امرت پال سنگھ نے غیر ملکی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقم خرچ کر کے اپنے اور اپنے آدمیوں کے لیے ایک نئی ایس یو وی خریدی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined