نئی دہلی: مفرور ہیرا تاجر میہل چوکسی انٹیگوا اور بربوڈا سے لاپتہ ہو گیا ہے، چوکسی کے وکیل وجے اگروال نے اس کی تصدیق کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے چوکسی کے وکیل وجے اگروال نے کہا کہ ’’چوکسی کے لاپتہ ہو جانے سے ان کے اہل خانہ پریشان ہیں اور انہوں نے تبادلہ خیال کے لئے مجھے طلب کیا ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ فی الحال انٹیگوا پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے، تاہم اہل خانہ چوکسی کی سلامتی کے حوالہ سے فکرمند ہیں۔
Published: undefined
ادھر، انٹیگوا کی میڈیا کے مطابق پولیس نے میہل چوکسی کی تلاش کے لئے مہم شروع کر دی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چوکسی آئی لینڈ کے جنوبی علاقہ میں ایک مشہور ریستوراں میں کھانا کھانے کے لئے دیر شام اپنے گھر سے نکلا تھا اس کے بعد سے وہ نظر نہیں آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب اس کی گاڑی کی جالی ہاربر میں تلاش کی گئی لیکن چوکسی کا اب تک کوئی سراغ نہیں لگا، تاہم پولیس کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ میہل چوکسی پی این بی کے ساتھ لون میں دھوکہ دہی کرنے کا ملزم ہے۔ سال 2018 میں سی بی آئی جانچ شروع ہونے سے قبل وہ ملک سے فرار ہو گیا تھا۔ میہل چوکسی نیرو مودی کا ماموں ہے، جوکہ 13000 کروڑ سے زیادہ کے دھوکہ دہی کے معاملہ کا اہم ملزم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز