قومی خبریں

آج سے دہلی میں وزارت صحت کے سامنے ڈاکٹر سڑک پر مفت او پی ڈی خدمات شروع کریں گے

مریضوں کو میڈیسن، سرجری، زچگی، امراض نسواں، اطفال علاج سمیت تقریباً 36 طرح کی متبادل او پی ڈی خدمات فراہم کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر، تصویر آئی اے این ایس
ڈاکٹر، تصویر آئی اے این ایس 

ایمس اور دہلی کے دیگراسپتالوں کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے پیر کے روز  نرمان بھون میں وزارت صحت کے سامنے سڑک پر مفت او پی ڈی خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایمس کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن نے پریس ریلیز کے ذریعہ یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمیں مرکزی تحفظ قوانین کے توسط سے اسپتالوں مں وافر تحفظ کی یقین دہانی نہیں مل جاتی تب تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ اس دوران ڈاکٹروں نے متفقہ طور پر ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ایسو سی ایشن نے الزام لگایا کہ حکومت ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

Published: undefined

پریس ریلیز کے مطابق سبھی ریزیڈنٹ ڈاکٹر نرمان بھون کے باہر مریضوں کو میڈیسن، سرجری، زچگی، امراض نسواں، اطفال علاج سمیت تقریباً 36 طرح کی متبادل او پی ڈی خدمات فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی خدمات پہلے کی طرح ہی جاری رہیں گی۔ ایسو سی ایشن نے افسران سے او پی ڈی کے لیے اجازت دینے اور نرمان بھون کے باہر متبادل مریض خدمات کے لیے ضروری انتظام فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ ساتھ ہی مرکزی آرڈیننس کے توسط سے صحت ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی پُر زور مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

واضح ہو کہ کولکاتہ کے آر جی کر اسپتال میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل واقعہ کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے اور ڈاکٹروں کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال نے مریضوں کے لیے پریشانی کھڑی کر دی ہے۔ صرف ایمرجنسی خدمات ہی باضابطہ طور پر چل پا رہی  ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined