قومی خبریں

میدانی علاقوں سے پہاڑوں تک بارش ہی بارش، 20 سے زائد ریاستوں کے لیے محکمہ موسمیات کا الرٹ

دہلی میں آج ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، جبکہ نوئیڈا میں بھی بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ وہیں، کشمیر سے کیرالہ تک کئی ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / یو این آئی</p></div>

دہلی میں بارش / یو این آئی

 
PREM SINGH

نئی دہلی: ان دنوں ملک کے نصف سے زیادہ حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں یہ بارش راحت دے رہی ہے تو کہیں مسئلہ بن گئی ہے۔ پہاڑوں پر بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ جیسے مسائل سامنے آ رہے ہیں، جبکہ میدانی علاقوں میں ندی نالوں میں آبی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم بارش سے کئی مقامات پر چلچلاتی گرمی میں بھی راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

دہلی میں آج (8 جولائی) صبح سے بارش ہو رہی ہے۔ کئی علاقوں میں تو رات دیر گئے سے صبح تک بارش ہوئی، جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ راجدھانی میں تاحال مطلع ابر آلود نظر آ رہا ہے۔ موسم کی پیش گوئی کے مطابق دہلی میں آج ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ کل بھی دہلی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش میں بھی آج بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے راجدھانی لکھنؤ میں بارش یا گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا۔ درجہ حرارت کی بات کریں تو کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔ نوئیڈا میں آج شدید بارش کا امکان ہے۔ یہاں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ موسم کی پیشین گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آج گجرات، کونکن اور گوا، ساحلی کرناٹک، کیرالہ، تلنگانہ کے کچھ حصوں، ودربھ، جنوبی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں میں ہلکی سے بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، آسام کے کچھ حصوں، اروناچل پردیش، لکشدیپ، انڈمان اور نکوبار جزائر اور جنوب مغربی راجستھان میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

وہیں، شمال مشرقی ہندوستان، جموں و کشمیر، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، راجستھان کے کچھ حصوں، دہلی این سی آر، مغربی اتر پردیش، مدھیہ پردیش کے باقی حصوں، بہار کے کچھ حصوں، گنگا مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ شمالی راجستھان، ساحلی اڈیشہ، ساحلی آندھرا پردیش، اندرونی تمل ناڈو، اندرونی کرناٹک اور لداخ میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined