نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ترمیمی رہنما ہدایات کے مطابق اتوار کے روز واضح کیا کہ پیر سے میٹرو کی تمام سیٹوں پر مسافر بیٹھ کر سفر کرسکیں گے، لیکن کوچ کے اندر کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کورونا دور کے بعد مسافروں کو ایک سیٹ کو چھوڑ کر دوسری سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت تھی۔
Published: undefined
دہلی میٹرو نے یہ وضاحت پرنٹ، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا کے کچھ حصوں میں آئی ان خبروں کے بعد دی ہے جن میں یہ کہا گیا تھا کہ دہلی میٹرو پیر سے اپنی 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ سروس کا آپریشن کرے گی۔ ڈی ایم آرسی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پیر سے فی کوچ زیادہ سے زیادہ 50 مسافروں کو ہی سفرکرنے کی اجازت ہوگی، کیونکہ کورونا سے پہلے کوچ میں کھڑے ہوکر اور سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرنے والوں کی تعداد تقریباً 300 ہوجاتی تھی۔
Published: undefined
میٹرو نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام مسافروں کے جسم کی حرارت کی جانچ، ان کے سامان کو سینیٹائز کرنے اور مسافروں کی جانچ کے سبب میٹرو اسٹیشنوں کے باہر مسافروں کو طویل قطاروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیکن حکومت کی کورونا سے متعلق ہدایات کی پیروری کرنا ضروری ہے۔ ڈی ایم آرسی نے ایک بار مسافروں سے اپیل کی ہے کہ ضروری ہونے پر ہی میٹرو سے سفرکریں اور کورونا سے متعق ہدایات کی پیروی کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined