پائین شہر کے نوہٹہ علاقہ میں واقع کشمیر کے سب سے بڑے معبد اور قدیم ترین عبادت گاہ تاریخی جامع مسجد میں ڈرون کے سایے میں اور بھاری سیکورٹی حصار کے بیچ نماز جمعہ ادا کی گئی جس کے باعث نمازیوں میں تشویش کی لہر بھی اور خوف کا ماحول بھی پایا گیا تاہم گزشتہ جمعہ کے نسبت اس جمعہ کو لوگوں کی بھاری تعداد نے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔
Published: 28 Dec 2019, 10:10 AM IST
بتادیں کہ تاریخی جامع مسجد میں گزشتہ جمعہ کو 19 ہفتوں کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور حسن اتفاق ہے کہ جامع میں سال 2016 میں معروف جنگجو کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر بھی 19 ہفتوں کے بعد ہی نماز جمعہ اداکی گئی تھی۔
Published: 28 Dec 2019, 10:10 AM IST
نمازیوں کے ایک گروپ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ڈورن کے سایے میں ادا کرکے ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ ہم کسی فوجی چھاؤنی میں نماز ادا کررہے ہیں۔
Published: 28 Dec 2019, 10:10 AM IST
انہوں نے کہا: 'ہم نے جامع میں نماز جمعہ ڈرون کے سایے میں ادا کی ہمیں ایسا محسوس ہوا جیسے ہم جامع میں نہیں بلکہ کسی فوجی چھاؤنی میں نماز ادا کررہے ہیں، نمازیوں میں تشویش کی لہر بھی پھیل گئی اور خوف وہراس کا ماحول بھی چھا گیا'۔ایک نمازی نے کہا کہ نماز کے دوران ہم نے اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کیا جس کے باعث ہمارا خضوع وخشوع متاثر ہوا۔
Published: 28 Dec 2019, 10:10 AM IST
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے جامع کے گرد وپیش حالات و واقعات پر کڑی نظر گزر رکھنے کے لئے ڈرون کا استعمال کیا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حسب دستور ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی روک تھام کے لئے سیکورٹی کا خاطر خواہ بندوبست کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جامع میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے معمول بن گئے تھے حکام نے شاید احتجاجیوں کی شناخت معلوم کرنے کے لئے ہی ڈورن کا استعمال عمل میں لایا ہے۔
Published: 28 Dec 2019, 10:10 AM IST
ادھر انجمن جامع اوقاف کا مطالبہ تھا کہ جامع میں نماز جمعہ تب تک بحال نہیں ہوگی جب تک نہ جامع کے گرد سیکورٹی حصار کو ہٹایا جائے۔جامع کے امام حی سید احمد سعید نقشبندی نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ سیکورٹی حصار کے خاتمے تک جامع میں نماز جمعہ کی بحالی بعید از امکان ہے۔
Published: 28 Dec 2019, 10:10 AM IST
قابل ذکر ہے کہ میرواعظ عمر فاروق جو پانچ اگست سے مسلسل نگین میں واقع پانی رہائش گاہ پر نظر بند ہیں، نماز جمعہ کے موقع پر ایک بار پھر خصوصی خطبہ نہیں دے سکے۔جامع مسجد میں میرواعظ جمعہ کی ادائیگی کے بعد خصوصی خطبہ دیتے تھے جس سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مستفید ہوتے تھے اور انہیں اس خصوصی خطبے کا بے صبری سے انتظار بھی رہتا تھا۔
Published: 28 Dec 2019, 10:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Dec 2019, 10:10 AM IST