قومی خبریں

کشمیر میں تازہ برفباری شروع، معمولات زندگی متاثر

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین بر عکس وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح تازہ برف باری شروع ہوئی جس سے معمولات زندگی ایک بار پھر متاثر ہو کر رہ گئے۔ وادی میں تازہ برف باری کے پیش نظر جہاں سری نگر ہوائی اڈے پر پروازوں کا سلسلہ ایک بار پھر متاثر ہوا وہیں سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہو کر رہ گیا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز دس بجے تک گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم و بیش چھ انچ تازہ برف جمع ہوئی تھی۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہونے کی وجہ سے سردی کا زور برابرجاری ہے۔ متعلقہ محکمے کے مطابق سری نگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ وادی کے سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان عالم شباب میں ہے اور اپنی بھر پور طاقت آزمائی سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined