قومی خبریں

کشمیر میں بچھی برف کی تازہ چادر، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری سے لوگوں کو راحت

تازہ برف باری سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے سے صبح کے وقت ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل متاثر ہوئی۔ رواں سیزن کے دوران ہونے والی برف باری اور ریکارڈ ساز سردیوں نے لوگوں کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیا ہے۔

کشمیر/ یو این آئی
کشمیر/ یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح بھی برف کی ہلکی چادر بچھ گئی تاہم مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے کافی حد تک راحت نصیب ہوئی۔

Published: 04 Feb 2021, 2:11 PM IST

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بتادیں کہ سری نگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کا تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

Published: 04 Feb 2021, 2:11 PM IST

قبل ازیں سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔ وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح بھی جب لوگ نیند سے اٹھے تو برف کی مہین چادر نے میدانوں، صحنوں، چھتوں اور اشجار و آبشاروں کو ڈھک لیا تھا، تاہم شبانہ سردیوں میں مزید بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے راحت نصیب ہوئی۔

Published: 04 Feb 2021, 2:11 PM IST

وادی میں اس تازہ ہلکی برف باری سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے سے صبح کے وقت ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل متاثر ہوئی۔ رواں سیزن کے دوران ہونے والی برف باری اور ریکارڈ ساز سردیوں نے لوگوں کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ رواں موسم سرما نے نہ صرف ماضی بعید کی یادوں کو تازہ کر دیا بلکہ سردیوں کے نئے ریکارڈ بھی قائم کیے۔

Published: 04 Feb 2021, 2:11 PM IST

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: 04 Feb 2021, 2:11 PM IST

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 4 فروری کو ہلکے درجے کی برف باری کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔

Published: 04 Feb 2021, 2:11 PM IST

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان جس نے اپنے دور اقتدار میں بھر طاقت کا مظاہرہ کیا، اختتام پذیر ہوا ہے اور بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے جس کا جمعرات کو پانچواں دن تھا۔ چلہ خورد کے دور اقتدار کے دوران اگرچہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع ہوجاتی ہے لیکن اس دوران بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

Published: 04 Feb 2021, 2:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Feb 2021, 2:11 PM IST