قومی خبریں

دہلی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں پہلی بار متاثرین کی یومیہ تعداد 100 سے کم

دارالحکومت میں کورونا کے انفیکشن کی شرح 0.16 فیصد پر آگئی ہے اور اموات کی شرح 1.74 فیصد پر برقرار ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں ، پہلی بار گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 100 سے بھی کم متاثرین یعنی 89 مریضوں کی رپورٹ ملی ہے اور اس دوران 11 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

دارالحکومت میں کورونا کے انفیکشن کی شرح 0.16 فیصد پر آگئی ہے اور اموات کی شرح 1.74 فیصد پر برقرار ہے۔

Published: undefined

خوشی کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد متاثرہ افراد کی تعداد سے تقریبا دگنی ، یعنی 173 ہے، جس کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ پیر کے روز، زیر علاج مریضوں کی تعداد دو ہزار سے نیچے 1996 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والی بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران 89 نئے متاثرین کی اطلاع کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1432391 تک پہنچ گئی، جب کہ 173 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی وجہ سے کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 1405460 ہوگئی ہے۔ دہلی میں کورونا کےانفیکشن کی شرح اب 0.16 فیصد پر آگئی ہے۔

Published: undefined

اس دوران 11 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 24925 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح 1.74 فیصد ہے۔ دہلی مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دارالحکومت میں 57128 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ دارالحکومت میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد اب گھٹ کر 4597 ہوگئی ہے۔ دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران، 11662 افراد کو کورونا کے ٹیکےلگائے گئے ہیں۔ دارالحکومت میں اب تک 6521959 مستفید افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined