قومی خبریں

ملک میں کورونا کا قہر جاری، 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک لاکھ 44 ہزار مریض

گجرات میں کورونا کی دن بہ دن ابتر ہوتی صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کے انفیکشن کے ریکارڈ 4541 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

فائل تصویریو این آئی
فائل تصویریو این آئی 

کورونا کا قہر پورے ملک میں جاری ہےاور مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتےہوئےلوگوں میں یہ خوف پھیل رہاہےکہ کہیں ملک گیر لاک ڈاؤن نہ لگ جائے۔ کل 24 گھنٹوں کےدوران پورے ملک سےکورونا کےایک لاکھ 44 ہزار نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ادھرخبر ہے کہ مہاراشٹر میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے آ ج زوم پر کل جماعتی میٹنگ کر رہےہیں ۔ اس بات کےامکانات بڑھ رہے ہیں کہ ریاست مہاراشٹر میں کہیں مکمل لاک ڈاؤن نہ نافذ ہو جائے ویسے ممبئی میں ہفتہ اور اتوار کا لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

Published: undefined

دہلی میں بھی نئے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے اور کل دہلی میں ساڑے آٹھ ہزار سے زیادہ معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں۔ دہلی کے ایک بڑے نجی اسپتال میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرہی کورونا متاثر ہو گئے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سےزیادہ تر ڈاکٹر حضرات نےکورونا کا ٹیکہ لگوایا ہوا تھا۔

Published: undefined

ادھرگجرات میں کورونا کی دن بہ دن ابتر ہوتی صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کے انفیکشن کے ریکارڈ 4541 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو اب تک کسی ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں اور اس دوران 42 لوگوں کی موت بھی درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

آج مسلسل دسویں دن نئے معاملوں کا نیا ریکارڈ بنا۔ سرگرم معاملے ایک ہی دن میں دو ہزار سے بھی زیادہ کی تیزی کے ساتھ 22 ہزار سےزیادہ ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں سے سرگرم معاملوں میں ہر روز تقریباً دو ہزار اور اس سے زیادہ کا اضافہ ہورہا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 31 مارچ سے مسلسل تیزی کا دور شروع ہوا ہے۔ گذشتہ روز 4021 نئے مقدمات اور 35 اموات ریکارڈ کی گئیں۔آج سب سے زیادہ 15 اموات سورت ، 12 احمد آباد ، چار راجکوٹ ، چھ ودودرا اور ایک ایک جام نگر ، بھاؤ نگر ، چھوٹا ادے پور ، داہوداور گاندھی نگر اضلاع میں ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined