قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جمعہ کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے مزید پانچ مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ جمعرات کے روز انفیکشن کی وجہ سے دو افراد کی موت ہوئی تھی۔کل دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 44 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 1436623 ہوگئی اور مزید 41 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ اس وبا سے نجات پانے والے افراد کی کل تعداد 1411042 ہوگئی۔
Published: undefined
اس مدت کے دوران کورونا انفیکشن سے کل مزید پانچ مریض ہلاک ہوگئے جبکہ جمعرات کو دومریضوں کی موت ہوئی تھی اوربدھ کے روزکوئی مریض فوت نہیں ہواتھا۔ اب تک دارالحکومت میں اموات کا اعداد وشمار بڑھ کر25065 پرپہنچ گیا ہے۔ اموات کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔
Published: undefined
محکمہ صحت کی جانب سے کل جاری کردہ بلیٹن کے مطابق دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح کم ہو کر 0.06 فیصد رہ گئی ہے اور شرح اموات 1.74 فیصد پربرقرار ہے۔دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 79168 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں آرٹی پی سی کے 55106 نمونے اور ریپڈ اینٹیجن نموں کی تعداد 24062 ہے۔
Published: undefined
اب تک دارالحکومت میں مجموعی طور پر 1.04 کروڑ افراد کو کورونا کاٹیکہ لگ چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 90148 افراد کو کورونا وائرس کاٹیکہ لگایا گیا، جن میں سے کورونا ویکسین کی پہلا ڈوز لینے والوں کی تعداد 50995 اوردوسرا ڈوز لینے والوں کی تعداد 39153 ہے۔ دہلی میں ہوم آئسولیشن میں رہنے والوں کی تعداد بڑھ کر 170 ہو گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران دہلی میں 20 اپریل کو ایک دن میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 28395 معاملے سامنے آئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز