قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 66 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے اور دو افراد کورونا وائرس کے باعث فوت ہوگئے۔ دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ زیر علاج مریضوں کی تعداد اب صرف 579 رہ گئی ہے ۔
Published: undefined
دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 66 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1435910 ہوگئی اور دو مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد25043 ہوگئی۔ دہلی اموات کےمعاملے میں پورے ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔
Published: undefined
دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 579 رہ گئی ہے۔محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح 0.09 فیصد اور شرح اموات 1.74 فیصد پر برقرار ہے۔دہلی میں اس عرصے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کو مزید 72 مریضوں نے شکست دی اور اس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1410288 ہوگئی ہے۔دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 70758 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں 49568 آر ٹی پی سی نمونے اورریپڈ اینیجن نمونوں کی تعداد 21،190 ہے۔
Published: undefined
دارالحکومت میں اب تک مجموعی طور پر 9657900 ڈوزلگ چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 69896 افراد کو کورونا وائرس کاٹیکہ لگایا گیا، ان میں سے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والوں کی تعداد 21256 اوردوسرے ڈوزوالوں کی تعداد 48640 رہی۔ دہلی میں ہوم آئیسولیشن میں رہنے والوں کی تعداد 167 پر مستحکم ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسپتالوں میں 12571 کووڈ بیڈ دستیاب ہیں، ڈیڈیکیٹڈکووڈ نگہداشت کے مراکز میں 3871 اور ڈیڈیکیٹڈکووڈ صحت کی دیکھ بھال کے مراکز میں 177 بیڈ موجود ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے دوران دہلی میں 20 اپریل کو ایک دن میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 28395 کیسزدرج کئے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز