قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹو ں میں 7،897 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7،14،423 ہوگئی ہے۔

علامتی تصویر یو این آئی
علامتی تصویر یو این آئی 

دارالحکومت دہلی میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، فعال معاملے 2،100 کےاضافہ کےساتھ 28،000 تک پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

دہلی میں سنیچر کے روز 2،142 معاملے سامنے آنے کے بعد فعال معاملے بڑھ کر 28،773 تک پہنچ گئے۔ دارالحکومت میں نئے معاملات کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملوں میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ، اس عرصے میں 7،897 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7،14،423 ہوگئی ہے ، جبکہ 5،716 مزید مریض صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6،74،415 ہوگئی ہے۔ واضح رہے جمعہ کےروز کورونا کے نئےمعاملہ ساڑے آٹھ ہزار سے زیادہ رپورٹ ہوئے تھے جس میں کل پانچ سو سےزیادہ نئے کیسوں کی کمی درج ہوئی ہے۔

Published: undefined

دارالحکومت میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح آج جزوری طور پر کم ہو کر 94.39 فیصد پر آ گئی ہے۔اس دوران 39 اور مریضوں کی موت سے مرنے والوں کا اعدادوشمار 11235 پر پہنچ گیا ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض1.57 فیصد رہ گئی ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں 77،374 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ، اب تک کی جانے والی جانچ کی تعداد 1.54 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔ فی 10 لاکھ آبادی میں جانچ کا اوسط 8،12،839 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined