کورونا سے ملک بھر میں لوگ پریشان اور خوفزدہ ہیں ۔ اس بیچ خبر ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتر پردیش میں کورونا کے 33214 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 184 افراد کی موت ہوئی ہے۔
Published: undefined
چیف ایڈیشنل سکریٹری طب اور صحت امت موہن نے کہا کہ ٹیسٹنگ کی استعداد مسلسل بڑھائی جا رہی ہے۔ ایک دن میں کل 225269 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ریاست میں اب تک کل 38892416 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ریاست میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 33214 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
Published: undefined
ریاست میں 242265 کورونا کے فعال کیسز ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 14198 افراد اور اب تک کل 689900 افراد ڈسچارج ہوئے ہیں۔ ریاست میں سرویلانس ٹیم کے ذریعے 218401 علاقوں میں 552205 ٹیم دن کے ذریعے 32862430 گھروں کے 158960782 آبادی کا سروے کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ریاست میں کووڈ ویکسینیشن کا کام مسلسل جاری ہے۔ اب تک 9373419 افرد کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی ہے۔ اس طرح کل 11146030 کو ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہوم آئیسولیشن میں ہیں اور وہ ڈاکٹر کی صلاح لینا چاہتے ہیں، تو وہ ہیلپ لائن نمبر 18001805146 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ آر ٹی پی سی آر، انٹیجن اور ٹرنیٹ سے مفت ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اگر لوگ نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرواتے ہیں تو اس کی ادائیگی 700 روپیے کرنی ہوگی۔ لیبارٹری آپ کے گھر جا کر سیمپل لیتی ہے تو اس کی ادائیگی 900 روپیے کرنا ہوگا۔
Published: undefined
مسٹر پرساد نے بتایا کہ حکومت ہند نے یکم مئی سے 18 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کا ویکسینیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے منصوبہ بنایا جا رہا ہے اور ویکسین کی دستیابی کی بنیاد پر اس کام کو یکم مئی سے شروع کیا جائے گا۔ اس وقت کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی دوسری لہر چل رہی ہے۔ ایسے میں ہر کسی کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined