قومی خبریں

دہلی میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد صرف 1025

کل 24 گھنٹوں کے دوران صرف ایک مریض کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 10898 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.71 فیصد ہے۔

کورونا وائرس / تصویر آئے اے این ایس
کورونا وائرس / تصویر آئے اے این ایس 

دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نئے متاثرین کے مقابلے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر 1025 رہ گئی۔

Published: 21 Feb 2021, 7:11 AM IST

دہلی میں ہفتہ کے روز زیر علاج مریضوں کی تعداد مزید 28 گھٹ کر 1025 ہوگئی۔ دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں میں یہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: 21 Feb 2021, 7:11 AM IST

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے کل جاری ہونے والی بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 152 نئے متاثرین کی رپورٹ کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 637755 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے شفایاب افراد کی تعداد 625832 ہوگئی ہے ۔ دارالحکومت میں آج مریضوں کی شفایابی کی شرح 98.13 فیصد ہوگئی ہے۔

Published: 21 Feb 2021, 7:11 AM IST

اس عرصے کے دوران ، ایک مریض کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 10898 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.71 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Published: 21 Feb 2021, 7:11 AM IST

دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 62063 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ادھر دہلی میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد اب 636 ہوگئی ہے۔

Published: 21 Feb 2021, 7:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Feb 2021, 7:11 AM IST