قومی خبریں

کورونا کے معاملوں میں اضافہ کا رجحان ، 48 اضلاع میں احتیاط برتنے کی ضرورت:مرکز

مرکز نے کہا کہ 48 اضلاع میں کوویڈ انفیکشن کی شرح 10 فیصد سے اوپربرقرارہے۔ ان اضلاع میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

ہندوستان میں کورونا کے تازہ معاملوں میں اضافہ کا رجحان نظر آ رہاہے ۔ دو دن پہلے بیس ہزار سے کم تازوہ معاملوں کے بعد پرسوں 23 ہزار اور کل 27 ہزار نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک تشویش کا پہلو ہے۔ اب مرکزی حکومت نے بھی کووڈ انفیکشن کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 48 اضلاع میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

Published: undefined

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں انفیکشن کی شرح کم تو ہو رہی ہے لیکن تشویش برقرار ہے ۔ پچھلے چند ہفتوں سے اس میں کمی آرہی ہے۔ تاہم ، ملک بھر میں روزانہ 15 سے 16 لاکھ کوویڈ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ملک میں کل کووڈ انفیکشن کے معاملات میں 52 فیصد کیرالہ سے ہیں۔ اس درمیان ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ پچھلے ہفتے میں 60 فیصد کووڈ سے متاثرہ لوگ کیرالہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔

Published: undefined

مسٹربھوشن نے کہا کہ 48 اضلاع میں کوویڈ انفیکشن کی شرح 10 فیصد سے اوپربرقرارہے۔ ان اضلاع میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کیرالہ، مہاراشٹر ، تمل ناڈو، کرناٹک ، آندھرا پردیش اور میزورم میں کووڈ انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان ریاستوں میں تہواروں کے موسم میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ان کاکہنا تھاکہ چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 100 فیصد ویکسینیشن ہوچکا ہے۔ ان میں سکم، گوا اور چنڈی گڑھ شامل ہیں۔

Published: undefined

مسٹر بھوشن نے بتایا کہ کل ویکسینیشن میں سے 35 فیصد ویکسین شہری علاقوں میں اور باقی دیہی علاقوں میں دی گئی ہیں۔ اسی طرح 52 فیصد ویکسین مردوں کو اور باقی خواتین کو دی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بچوں اور 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے زائڈس کے ٹیکے کی قیمت کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined