قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے فعال کیسز میں مسلسل کمی

چوبیس گھنٹوں میں 73 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 9497 ہو گئے ہیں جو کافی تشویشناک ہے۔

تصویر یو این آئی 
تصویر یو این آئی  

قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کی وبا سے تھوڑی راحت ہے کیونکہ گزشتہ آٹھ دنوں میں کورونا کے فعال کسیز میں مسلسل کمی آئی ہے۔ جمعہ کے روز گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نئے فعال کیسز 868 کم ہو کر 28252 رہ گئے۔

Published: undefined

دارالحکومت دہلی میں 27 نومبر سے آج تک فعال کیسز میں کمی درج ہو رہی ہے ۔ گزشتہ 27 نومبر کو دارالحکومت میں فعال کیسز کی تعداد 38,181 تھی جس کے بعد فعال کیسز میں مسلسل کمی آئی ہے۔ نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی آنا بڑی راحت کی بات سمجھی جا رہی ہے۔

Published: undefined

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق دہلی میں اس دوران 4067 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 5,86,125 ہو گئی جبکہ 4,862 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے فعال کیسز میں کمی آئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 5,48,376 ہو گئی ہے۔ کورونا ریکوری شرح 93.56 فیصد ہوگئی ہے۔ اس دوران 73 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 9497 ہو گئے ہیں جو کافی تشویشناک ہے۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.61 فیصد ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 85,003 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اسی کے ساتھ اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 65,85,703 لاکھ ہو گئی ہے۔ فی 10 لاکھ پر ٹیسٹ کا اوسط 3,46,615 ہے۔ دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد 5909 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined