دارالحکومت دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے11,491 نئے مریض سامنے آئے اور 72 مریضوں کی اس دوران موت ہوگئی جبکہ فعال معاملے 3700 سے مزید اور بڑھ کر 38000 کے پار پہنچ گئے۔
Published: undefined
دہلی میں پیر کو فعال معاملوں کی تعداد 3،754 اوربڑھ کر 38،095 ہوگئی۔ دارالحکومت میں نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ، اس عرصے میں 11,491نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعدادسات لاکھ سے زائد 7,36,688 ہوگئی ہے ، جبکہ 7,665 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,87,238 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
دارالحکومت میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح کل جزوی طور پر کم ہو کر 93.28 فیصد پر آ گئی ہے۔اس دوران 72اور مریضوں کی موت سے مرنے والوں کا اعدادوشمار 11,355 پہنچ گیا ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.54فیصد رہ گئی ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined