قومی خبریں

رافیل اور میراج کے رکھ رکھاؤ کے لیے فرانسیسی کمپنی 'ڈسالٹ' نوئیڈا میں قائم کرے گی یونٹ

ہندوستانی فضائیہ نے امبالہ اور ہاشی مارا میں رافیل لڑاکا طیاروں کے لیے دو بیس تیار کیے ہیں۔ یونٹ میں ہندوستانی اور فرانسیسی دونوں ملک کے ملازم شامل ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>رافیل لڑاکا طیارہ (فائل)/ تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رافیل لڑاکا طیارہ (فائل)/ تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیارے رافیل اور میراج 2000 کے رکھ رکھاؤ کے لیے فرانس کی فائٹر جیٹ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ نوئیڈا میں اپنی یونٹ شروع کرنے جا رہی ہے۔ فضائیہ میں 1980 کی دہائی میں تقریباً 20 میراج-2000 اور گزشتہ کچھ سالوں میں 36 رافیل فائٹر طیارے کو شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق دفاعی افسران نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے حال ہی میں وزارت دفاع اور فضائیہ کو ہندوستان میں لڑاکا طیارے کے رکھ رکھاؤ، مرمت میں مدد کے لیے ایک نئی ہندوستانی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن مینٹیننس ریپیئر اینڈ اوورہال انڈیا (ڈی اے ایم آر او آئی) کے قیام کے بارے میں مطلع کیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی چھ مہینے کے اندر اپنا کام شروع کرکے رفتہ رفتہ سرگرمیوں میں تیزی لائے گی۔ دفاعی افسر کے مطابق خود انحصار ہندوستان کے تحت ڈسالٹ نئی ایم آر او کمپنی قائم کرنے والی ہے۔ کمپنی نے اس سلسلے میں وزارت دفاع کو اطلاع دی ہے کہ اس کمپنی میں ایک ہندوستانی شہری ہوگا اور ہندوستان میں ڈسالٹ کے پرانے نمائندہ پیسینا وینکٹ راؤ اس کے چیف اکزیکٹیو آفیسر ہوں گے۔ واضح ہو کہ وینکٹ راؤ کئی برسوں سے ہندوستان میں ڈسالٹ ایوی ایشن سے جڑے رہے ہیں۔ ان کی ٹیم میں فرانس اور ہندوستان دونوں ممالک کے ملازم ہوں گے۔

Published: undefined

ڈسالٹ انڈین ایئروناٹیکل انڈسٹریل ایکو سسٹم کے تعاون سے ڈی اے ایم آر او آئی میں ایم آر او سرگرمیوں کو بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس سے فرانس کے فائٹر طیارے کا دائرہ بڑھے گا۔ جگوآر پینیٹریشن فائٹر جیٹس جو ہندوستان میں اپنے آپرینش کے آخری مرحلے میں ہے، انہیں بھی ایم آر او کی طرف سے مدد کی جاسکتی ہے کیونکہ اس کا بھی فرانس سے کنکشن ہے۔

Published: undefined

ڈسالٹ ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ اپنے رافیل مرین جیٹس فروخت کرنے کے لیے معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے۔ ان میں 26 طیاروں کو ہندوستانی فضائیہ کے لیے خریدنے کا منصوبہ ہے جس کی تعیناتی ایئر کرافٹ کیئر آئی اے این ایس وکرانت پر ہوگی۔ ہندوستانی فضائیہ نے امبالہ اور ہاشی مارا میں رافیل لڑاکا طیاروں کے لیے دو بیس بھی تیار کیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined