’سنڈے نوجیون‘ کے خصوصی شمارہ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ ملک کی آزادی کو خطرہ ہے اس لئے آج ملک کو ایسے صحافیوں کی ضرورت ہے جو سچائی اور ایمانداری کے نام پر کوئی کاروبار نہ کریں اور ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں ۔ منموہن سنگھ نے کہا ’’ میری یہ خواہش ہے کہ’ ’نوجیون‘ پھلے ،پھولے اور ہندوستان کے گوشے گوشے میں جائےاور وہ ایک بار پھر مہاتما گاندھی کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے آگے بڑھے‘‘۔
Published: 10 Dec 2018, 3:09 PM IST
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ جنگ آزادی کی تحریک جو پورے ملک میں پھیلی وہ1919 میں جلیاں والے باغ سانحہ کا اثر تھا اور کافی جد وجہد کے بعد ہمیں آزادی حاصل ہوئی ۔اب اس آزادی کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے ایسوسی ایٹیڈ جرنل لمیٹڈ کے چئیرمین موتی لال ووہرا سے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پنجاب کی سر زمین سے نوجیون کا پنجابی ایڈیشن شائع کریں ۔ منموہن سنگھ کی اس خواہش کا بڑی تعداد میں موجود سامعین نے بھی زور دار انداز میں حمایت کی۔
Published: 10 Dec 2018, 3:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Dec 2018, 3:09 PM IST