نئی دہلی: ملک میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تہوار کے پیش نظر 5 اگست سے 15 اگست 2022 تک تمام محفوظ یادگاروں یا مقامات کو سیاحوں کے لیے مفت کر دیا گیا ہے۔ ملک میں کل 3692 تاریخی یادگاریں اور 50 عجائب گھر موجود ہیں۔ مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے اس کی اطلاع دی ہے۔
Published: undefined
جی کشن ریڈی نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے اے ایس آئی کا بیان شیئر کیا۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ فیسٹیول کے حصے کے طور پر 5 سے 15 اگست تک کسی بھی ٹکٹ شدہ مرکزی طور پر محفوظ یادگاروں کے ساتھ ساتھ آثار قدیمہ کے عجائب گھروں پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
Published: undefined
دراصل، پورا ملک 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حصہ کے طور پر 'آزادی کا امرت مہوتسو' منا رہا ہے۔ اس موقع پر ہر گھر پر ترنگا مہم بھی چلائی جا رہی ہے، اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر کسی سے اپنی پروفائل تصویر پر ترنگا ڈی پی لگانے کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز