ممبئی: بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے منشور میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اگر ریاست میں بی جے پی اقتدار میں آئی تو کورونا کی ویکسین مفت فراہم کی جائے گی، بی جے پی نے کورونا کی ویکسین پر بھی سیاست شروع کردی ہے۔ تمام ریاستوں کو مفت ویکسین فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بہار میں الیکشن ہے اس لیے بہار کو مفت کورونا ویکسین اور مہاراشٹر میں الیکشن نہیں ہے تو کیا مہاراشٹر کو اس سے محروم رکھا جائے گا؟ کیا مرکزی حکومت غریبوں سے کورونا ویکسین کے لیے پیسے وصول کرنے والی ہے؟ یہ سوال آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ووزیر محصول بالاصاحب تھورات نے کی ہے۔
Published: undefined
بی جے پی کے مفت کورونا ویکسین پر تنقید کرتے ہوئے تھورات نے کہا کہ کورونا کی وبا سے عوام سخت پریشان ہے۔ ابھی تک کورونا کی ویکسین تیار نہیں ہوئی ہے اس کے باوجود محض ووٹوں کے لیے مفت کورونا ویکسین کی لالچ دینا بی جے پی کی گھٹیا سیاست کی ایک اور مثال ہے۔ ہرہندوستانی کو کورونا کی ویکسین مفت ملنا اس کا حق ہے جو اسے ملنا ہی چاہیے۔ منگل کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے یہ اعلان کیا تھاکہ تمام ہندوستانیوں کو کورونا کی ویکسین دینے کے لیے حکومت کی تیاری جاری ہے۔ پھر صرف بہار کے لوگوں کو مفت کورونا ویکسین دینے کا اعلان اپنے انتخابی منشور میں کرنے کا بی جے پی کا کیا مقصد ہے۔
Published: undefined
کورونا ویکسین کے لیے ملک کے باشندوں کے ہی پیسے خرچ ہونے والے ہیں۔ پھر یہ صرف بہار کے لیے ہی کیوں؟ کیوں دوسرے لوگوں کو اس کے لیے پیسے ادا کرنے پڑیں گے۔ سچائی یہ ہے کہ یہ صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور کورونا ویکسین کی سیاست کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرکے ان کے ووٹ لینے کی بی جے پی کی کوشش ہے۔
Published: undefined
بالاصاحب تھورات نے مزید کہا کہ ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اور حزبِ مخالف لیڈر نیز بہار بی جے پی کے نگراں دیوندرفڈنویس نے کہاتھا کہ بہار سے مودی کو زیادہ محبت ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر مہاراشٹر سے مودی کو محبت نہیں ہے کیا؟ یا اگر ہے تو کم کیوں ہے، تمام ریاستوں کے ساتھ برابر کیوں نہیں؟ کیوں ریاستوں کے درمیان امتیاز برتا جارہا ہے۔ اور پھر اگر مہاراشٹر سے مودی کو کم محبت ہے یا محبت ہی نہیں ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مہاراشٹر کو کورونا کی ویکسین دی جائے گی یا نہیں؟
Published: undefined
تھورات نے کہا کہ الیکشن آتے ہی بی جے پی کو بے سرپیر کے اعلانات اور جھوٹے وعدے کرنے کی عادت پڑچکی ہے۔ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں بہار کو 1.25 لاکھ کروڑ روپئے کا پیکیج دینے کا اعلان وزیراعظم مودی نے کیا تھا۔ اس پیکیج کا کیا ہوا؟ بہار کی عوام کو اس کا گزشتہ پانچ سالوں میں خوب اچھی طرح تجربہ ہوچکا ہے۔ انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ انہیں گمراہ کیا گیا تھا اور انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ اس بار بھی گمراہ کیا جارہا ہے۔ کیونکہ بہار کی عوام خوب سمجھدار ہے۔ ممبئی میں میونسپل کارپوریشن الیکشن کے وقت اندومل میں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی یادگار کی بھومی پوجن کی گیا تھا۔ اس کے بعد کیا ہوا یہ ہم آج دیکھ سکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب بی جے پی کی جملے بازی اور اس کا ہتھکنڈہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز