ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس میں آج ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں شرکت کی۔ اس پریڈ میں فرانسیسی صدر امینوئل میکروں بھی موجود رہے اور ان کے ساتھ فرانس کی خاتون اوّل بریگٹ میکروں بھی بیسٹل ڈے پریڈ کا دیدار کرنے پہنچیں۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فرانس نے ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں شرکت کے لیے بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا ہے اور وہ 13 جولائی کو ہی دو روزہ دورے پر فرانس پہنچ گئے۔
Published: undefined
بیسٹل ڈے پریڈ کا انعقاد پیرس کے چیمپس-ایلیسس میں کیا گیا ہے۔ اس پریڈ کے دوران آسمانوں میں جنگی طیاروں کا فلائی-پاس دیکھنے کو ملا جو نہایت قابل تعریف تھے۔ بیسٹل ڈے پریڈ کے دوران فرانسیسی قومی پرچم کی نمائش کرتے ہوئے ہندوستانی ٹرائی-سروس ٹیم نے بھی فلائی پاسٹ کیا۔ پنجاب ریجمنٹ کی قیادت میں ہندوستانی فوج کی ٹرائی-سروس ٹیم اس وقت فرانس میں موجود ہے اور ہندوستانی جوانوں نے بیسٹل ڈے پریڈ سے قبل پیرس میں پریکٹس بھی کی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے دوسرے ایسے لیڈر ہیں جو بیسٹل ڈے پریڈ کے لیے فرانس پہنچے ہیں۔ دراصل ہندوستان اور فرانس کے اسٹریٹجک تعلقات کے 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے فرانس کے صدر امینوئل میکروں نے پی ایم مودی کو ہر سال 14 جولائی کو ہونے والی بیسٹل ڈے پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شامل ہونے کی دعوت دی تھی، جسے پی ایم مودی نے قبول کر لیا ہے۔ یعنی صرف رواں سال ہی نہیں، قوی امید ہے کہ آئندہ سالوں میں بھی وزیر اعظم مودی بیسٹل ڈے پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز